DailyNews

Marriot Hotel makes 71ft cake for Jashn e Azadi

جشن آزادی ،میریٹ ہوٹل اسلام آباد نے پاکستانی پرچم کے ڈیزائن کا حامل 71فٹ طویل کیک تیار کیا

پاکستان کے 71ویں جشن آزادی کے موقع پر میریٹ ہوٹل اسلام آباد نے پاکستانی پرچم کے ڈیزائن کا حامل 71فٹ طویل کیک تیار کیا، ایک ہزار کلوگرام وزنی اس کیک کو ونیلا، سرخ ویلوٹ اور چاکلیٹ فلیور سے تیار کیا گیا اور اسے ہوٹل کے ایگزیکٹو پیسٹری شیف احمد سعید اور ان کی 8رکنی ٹیم نے 48گھنٹوں میں تیار کیا، ہوٹل کو سبز روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے ، وفاقی دارلحکومت کےسکول کے بچوں بالخصوص غریب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بچوں بشمول مشعل ماڈل سکول، ایس او ایس ویلج اور پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ جشن آزادی کو منایاگیا ، مشعل ماڈل سکول کی ڈائر یکٹر زیبا حسین نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے سکول کے بچوں کی ایسی تقریبات میں شرکت نہایت شاندار تجربہ ہے جس پر ہم سب بہت خوش ہیں 

Show More

Related Articles

Back to top button