Long live Pakistan, Captain Manzoor Hussain
اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر رہے ۔ پاکستان پائندہ باد,کیپٹن (ر) چوہدری منظور حسین
نلہ مسلماناں (راشد محمو د راجہ نمائیدہ پوٹھوار ڈاٹ کو م) 1857 ء سے 1947ء تک جنگ آزادی کی جد وجہد ۔دو قومی نظریہ و نظریہء پاکستان ۔پاکستان کا مطلب کیا ؟ لاالہ الااللہ ۔۔۔ یہ بات کیپٹن (ر) چوہدری منظور حسین نے نمائیدہ پوٹھوار ڈاٹ کو م سے کہی کہ حصو لِ پاکستان کی خاطر بیس لاکھ سر کٹے ، دو کروڑلوگو ں نے ہجرت کی ، 90ہزار بہو بیٹیوں کی عصمت لو ٹی گئی۔اور تیس ہزار مستورات کی عصمتیں لوٹ کر قتل کر کہ امرت سر کے کنوئیں میں لاشوں کوپھینک دیا گیا ۔میری ملت کے نوجوانو ! پاکستان آسان حاصل نہیں کیا گیاتھا۔آج جب کہ پاکستان کی 71 ویں سالگرہ کا دن ہے کچھ سیاستدانوں نے یوم آزادی منانے کے خلاف نعرہ لگا دیا ان کا قصور نہیں ان کے آباؤ اجداد نے بھی قیام پاکستان کے وقت کہا تھا کہ شکر ہے ہم پاکستان کے بنانے کے وقت گناہ میں شریک نہ تھے ۔ ماضی کے کئی ادوار میں حکومتوں کے ساتھ مل کر مزے لوٹنے والے افراد آج پاکستان کی یو م آزادی منانے کے وقت پھر اپنے آباؤ اجداد کی سنت ادا کر رہے ہیں۔شاید یہ آپ بھول گے کہ خون کے سمندر میں تیر کر آنے والو ں ، دریاؤں اور کنووں میں چھلانگ لگا کر عصمتوں کو بچانے کی خاطر پاکستان کو خاصل کیا تھا ۔ اے کاش ۔ ہم باضمیر ہوتے ۔ اے پاکستان ہم شرمندہ ہیں ۔ گزرے ہو ئے لمحات وطن عزیز کی خاطر قربان ہونے والی ہماری مائیں بہنو ہم شرمندہ ہیں ہم زندہ قوم ہیں آؤ ماضی کی غلطیوں پر پردہ ڈالتے ہوے تعمیر پاکستان کی ازسر نو آبیاری کر کے اپنے گناہوں کی تلافی کریں ۔ آنے والی حکومت پر لازم ہے کہ بڑھ چڑھ کر آزادی کی سالگرہ منائیں چائے دشمنان وطن کو تکلیف ہی پہنچے اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر رہے ۔ پاکستان پائندہ باد
Kallar Syedan; Ex Solider Captain Manzoor Hussain paid tribute for those who gave their lives in creating Pakistan on which we are celebrating Pakistan independence day today.