یونین کونسل ہوتھلہ میں چیئر مین راجہ عامر مظہرکے زیر صدارت جشن آزادی کے سلسلے میں پروگرام ۔ یونین کونسل ہوتھلہ کے معزز سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت ۔زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے اب ہم سب نے مل کر اس کو معاشی طور پر بھی ناقل تسخیر بنانا ہے ہم نے مل کر پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیداکرنے ہاتھوں کا روکنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ بواہز ہائی سکول ہوتھلہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام سے یونین کونسل ہوتھلہ میں چیئر مین راجہ عامر مظہرنے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سکول ہذا ماسٹر احسان ، ، مولانا ممتاز حسین ، سید سبطین ، ماسٹر عبدا لغفور،چوہدری ریاض ،راجہ سخاوت اور دیگرنے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ عابد کیانی آف کلیال، کونسلر حاجی نواز، ملک فیاض احمد ، راجہ ادریس جنجوعہ ، راجہ سکندر ،راجہ یعقوب آف نتھوٹ ،ملک شا ہ نواز آف بھون سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔اس موقع پر مقرر نین نے اپنے خطاب میں کہا ہمار ا پیار ا ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور دنیا میں صرف دو ہی ریاستیں ہیں جو کلمے کے نام پر حاصل کی گئی ہیں ان میں ایک مدینہ شریف ہے اور دوسراپاکستا ن انہوں نے کہا کہ آزادی کی اہمیت ان سے پوچھیں جو اس کے نعمت سے محروم ہیں قاہد اعظم محمد علی جناح ؒ نے جب دیکھا کہ ہندو مسلمانوں کے ساتھ ناوا سلوک کر رہے ہیں تو انہوں نے دوقومی نظریہ پیش کیا اور کہا کہ ہندوں اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں جو اگھٹی نہیں رہ سکتی انہوں نے شاعر مشرق علاقہ اقبال کے دیکھے گئے خواب کو حقیقی رنگ دینے کے لیے دن رات محنت اور آخر کار14اگست1947کو یہ ہمارا پیارا ملک معرض وجود میں آیاآج جو ہم
آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں اس کا ہی ہم شکر نہیں ادا کر سکتے انہوں نے کہا کہ آج ہم جھنڈے اور قمقمے لگا کر صرف ایک دن آزادی مناء کر بری الزمہ نہیں ہو سکتے ہم کو عہد کر نا چاہے کہ ہم اپنے ملک کو تمام جرائم ،کرپشن سے پاک ملک بنا ہیں گئے آخر میں قومی ترانہ ہوا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
Kahuta; Pakistan independence day was celebrated all over Kahuta region, in UC Hothla the celebrations were held under the guidance of Raja Amir Mazhar.
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گے
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گے ۔ داتا دربار پر حاضری چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی ۔ اپنے علاقے کے تمام مسائل حل کروں گا ۔ جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ عوام کے مفادات کے لیے کیا ہے ۔میری خوائش ہے کہ میرے حلقے میں تعلیم اور صحت کے میدان میں نمائیاں تبدیلی آئے الیکشن مہم میں کیے گے تمام وعدے پورے کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ پی پی سات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے لاہور راونگی کے موقع پر اپنے ووٹروں سپورٹروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ طاہر اور دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی سات کی عوام نے 25جولائی ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے ۔ آزاد حثیت سے جو اعتماد مجھ پر کیا اس کا بدلہ اتاروں گا ۔عوام نے حلقے کو پسماندہ رکھنے والوں کو اپنی ووٹ سے مسترد کیا ہے ۔ ا نشاء اللہ ان کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے ان کا خادم بن کر خدمت کروں کا عوام نے جس توقع کے ساتھ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا۔
چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کا14اگست جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز
چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کا14اگست جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز ۔ چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، وائس چیئر مین توفیق تاج کیانی ، جنرل کونسلر حاجی مالک حسین نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔عوام اپنے گھروں میں سبز جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ ہر فرد اپنے نام کا ایک ایک پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کر ے انشاء اللہ ہمارا پیارا ملک سر سبز ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے 14اگست جشن آزادی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمار ا پیارا پاکستان خزانوں سے بھرا ہوا ہے اللہ پاک نے ملک خداداد کو قیمتی دولت ، قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہو ا ہے انہوں نے کہا یہ آزادی ہمیں ایسے نہیں ملی لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد حاصل ہوئی ہے لاکھوں ماؤں نے اپنے بچے ، لاکھوں خواتین نے اپنے خاوند ، لاکھوں والدین نے اپنے بیٹے ،لاکھوں بہنوں نے اپنے بھائی قربان کیے ہیں انہوں نے کہا یہ ملک مسلم لیگ نے آزاد کر ایا ہے اور یہی اس کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گئی ۔
چیئرمین ایم سی کہوٹہ اورممبران ایم سی کہوٹہ کی طرف سے راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو مبارکباد
چیئرمین ایم سی کہوٹہ اورممبران ایم سی کہوٹہ کی طرف سے راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو مبارکباد ۔ تفصیل کے مطابق مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئرمین راجہ ظہور اکبر، ممبران حاجی ارشد محمود ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، آصف ربانی قریشی ، عبدالحمید قریشی ایڈوکیٹ ،ملک عثمان مانی ، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ ، قاضی عبد القیوم ، سید ذرین شاہ ،راجہ فیصل عزیز اور دیگر نےراجہ صغیر احمد کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔