DailyNewsKallar Syedan

Jashn e Azadi celebrated in all the union councils in Kallar Syedan

یوسیز بشندوٹ ،غزن آباد، گف ،بھلاکھر ،دوبیرن کلاں ،نلہ مسلماناں ،منیاندہ ،سموٹ ، چوآخالصہ اور کنوہا میں جشن آزادی کی تقاریب منعقد ہوئیں

یوسیز بشندوٹ ،غزن آباد، گف ،بھلاکھر ،دوبیرن کلاں ،نلہ مسلماناں ،منیاندہ ،سموٹ ، چوآخالصہ اور کنوہا میں جشن آزادی کی تقاریب منعقد ہوئیں پرچم کشائی کی گئی مٹھائی تقسیم کی گئی اور قیام پاکستان کے مقاصد پر روشنی ڈالی گئی ۔اجتماعا ت میں چیئر مین محمد زبیر کیانی، طارق یاسین کیانی، راجہ فیصل منور، راجہ صفدر کیانی، راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود، چوہدری صداقت حسین، راجہ علی اصغر، سید راحت علی شاہ، راجہ پرویز اختر قادری نے پرچم کشائی کی ۔تقریبات میں وائس چیئر مینوں کونسلروں معززین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں میں جشن آزادی ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں میں جشن آزادی ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا۔اس موقع پر بلد یہ کی عمارت میں پر چم کشا ئی کی تقریب ہوئی ا و ر کیک کا ٹا گیا جس میں بلد یہ چےئر مین شیخ عبد ا لقد و س،و ا ئس چےئر مین چو ہد ر ی ضیا ر ب منہا س،ا سسٹنٹ کمشنرعلی ا کبر بھنڈ ر،چیف آ فیسر محمد خا لد ر شید، بلد یہ کو نسلر ز نے شر کت کی۔ر یسکو 1122کے آ فس میں جشن آ ز ا د ی تقر یب کا ا ہتما م کیا گیا اور بعد ازاں جشن آزادی کیک کاٹاگیا۔تحر یک لبیک یا ر سو ل ا للہ نے و فا ئے پا کستا ن ر یلی نکا لی جس سے پیر محمو د قا د ی،مو لا نا نثا ر ا لر حما ن و د یگر نے خطا ب کیا۔ا نجمن تا جر ا ن کے ز ا ہتما م شا ہ با غ تا کلر سید اں سا ئیکل ر یس کا ا نعقا د کیا گیا جس میں نو جو ا نو ں نے بھر پو ر شر کت کی اختتا م پر مشتا ق جیو لر ز کی جا نب سے کا میا ب ہو نے و ا لو ں میں ا و ل ا نعا م سا ئیکل ا و ر ٹر ا فیا ں تقسیم کی گئیں جبکہ شیخ عثما ن جیو لر ز کی جا نب سے جشن آ ز ا د ی کے مو قع پر بذ ر یعہ قر عہ ا ند ا ز ی ا پنے کسٹمر میں 12عد د سو نے کی ا نگھو ٹیاں تقسیم کی گئیں ا و ر کلریو تھ کو نسل کی جا نب سے سا بق ٹا ؤ ن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف،سا بق نا ظم محمد ا عجا ز بٹ،بلد یہ کو نسلر شیخ حسن ر یا ض نے آ ز ا د ی کیک کا ٹا ا و ر ملی نغمو ں کی آ و ا ز سے شہر بھر میں سا ر ا د ن جشن کا سما ں ر ہا۔

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں کی پرنسپل ڈاکٹر رافعہ زریں بخاری نے یوم پاکستان کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب

حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ہر شہری اپنے حصے کا کردار ادا کرے معیاری تعلیم کا فروغ ہی ملک و قوم کے روشن مستقبل کا ضامن ہے ۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں کی پرنسپل ڈاکٹر رافعہ زریں بخاری نے یوم پاکستان کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالبا ت کے دلوں میں وطن کی محبت اجاگر کریں ان کی سیرت اور کردار کی تشکیل پر بھرپور توجہ دیں ۔اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئیے رافعہ زریں نے مدرسہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button