اہلیان وطن کو جشن آزادئ پاکستان مبارک ۔ چوہدری حمد حسین۔ پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بزرگ ، برطانیہ میں مقیم سابق برطانوی فوجی و پاک آرمی سے ریٹائرڈ دفعہ دار (سارجنٹ ) چوہدری محمد حسین آف موہڑہ بھُٹیاں، تحصیل گوجر خان، نے پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کو اہلیان وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ 95برس کے چوہدری محمد حسین نے جنگ عظیم دوئم میں حصہ لیا تھا اور برٹش آرمی میں بھرتی ہو کر اٹلی کے محاذ پر جنگ لڑی تھی۔ تقسیم ہند کے بعد جب پاکستان بنا تو وہ پاک فوج یں شامل ہو گئے اور وطن عزیز کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ بعد ازاں برطانیہ چلے آئے اور ونڈسر میں سکومت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ چوہدری محمد حسین انڈو پاک ایکس ہیری ٹیج کے چیئرمین بھی ہیں۔ پاکستان کے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
London; Ex retired solider Ch Mohammad Hussain of village Morra Bhuttian, Gujar Khan has congratulated all Pakistani living across the world Jashn e Azadi Mubarak.