DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Jubilant Independence day celebrated at high school, Bhadana

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میںیوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میںیوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ سب سے پہلے سکول پرنسپل جہانگیر افضل نے دیگر معززینِ علاقہ و اساتذہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ سکول کے صحن میں قومی پرچم لہرایا گیااور قومی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔ 
اس کے بعد جشن آزادی کے حوالے سے پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس کی نقابت سکول کے مدرس مرزا عنصر یاسین نے کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ سے آئے ہوئے ہائی سٹورز سکول شفیلڈ انگلینڈ کے ٹیچر چوہدری محمد اکرم تھے جو برطانیہ کی رائیل ائرفورس میں بھی بطور آفیسر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ؐ سے ہوا۔اس کی سعادت ارسلان یاسین اور محمد معین نے حاصل کی۔ سکول کے بچوں اور بچیوں ایمان، لاریب، کرن، سارہ نور، عرشیہ نور، مائرہ، حبیبہ ، احسان ، شہریار ، عثمان اور فیضان نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے۔ سکول کے طلبہ زعفران سجاد اور حماد ابرارنے اردو اور انگریزی تقاریر میں یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مہمان مقرر مس ردا عائشہ نے پر جوش انداز میں خطاب کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔مہمانِ خصوصی چوہدری محمد اکرم نے آزادی کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے تجربات سے طلبہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے فلسطین کے ایک دوست کا جملہ دہرایا کہ ہم فلسطینی پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ آزادی کی قیمت ہم سے پوچھیں۔ہم آزادی کے لئے کئی عشروں سے قربانیاں دے رہے ہیں لیکن ابھی تک آزادی سے محروم ہیں ۔ آپ لوگ خوش قسمت ہیں جوایک آزاد ملک کے شہری ہیں۔ انہوں نے خود ا احتسابی پر زور دیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل جہانگیر افضل نے طلبہ پر زور دیا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں آپ کی بہتر تعلیم و تربیت ہی دراصل پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے ۔ اگر آج آپ اچھی تعلیم حاصل کرکے پاکستان کی علمی بنیادیں مضبوط کریں گے تو اس سے انشا اللہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہوگا ۔ انہوں نے طلبہ کو امن و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہوئے پاکستان کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں پرفارم کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ مہمانِ خصوصی چوہدری محمد اکرم، سکول کونسل کے ممبران ڈاکٹر نوید‘ محمد جہانگیر اور اساتذہ نے سکو ل میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button