DailyNewsGujarKhan

Flag hoisted at Municipal committee Gujar Khan building

گوجرخان میں یوم آزاد ی کے حوالہ سے متعدد تقریبات منعقد کی گئیں بلدیہ دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی

گوجرخان میں یوم آزاد ی کے حوالہ سے متعدد تقریبات منعقد کی گئیں بلدیہ دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں ایم پی اے جاویدکوثر، چیئرمین شاہد صراف،اسسٹنٹ کمشنرمرضیہ سلیم، سٹی کونسلرزاورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شجرکاری کے حوالہ سے ریلوے اسٹیشن پر نوید طاہر، قاسم ربانی، ملک طیب ، ملک نوشی، خواجہ عادل، راجہ سعد، خرم خان ودیگر نوجوانوں نے پودے وغیرہ لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیاجبکہ سول سوسائٹی کے زیر اہتمام چوہدری یاسر چمن، چوہدری نومی ودیگر کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی جبکہ کاراسٹینڈ کے ڈرائیوروں نے بھی ایک تقریب منعقد کی اورسبز ہلالی پرچم گاڑیوں پر لہر اکر شہر بھر کا چکر لگایا تحریک انصاف کے دفتر میں چوہدری محمد عظیم ودیگر نے چودہ اگست کے حوالہ سے تقریب منعقد کی اور کیک کاٹاانصاف ٹریڈرز ونگ کے دفتر میں خواجہ اسلم کے زیر انتظام تقریب منعقد کی گئی تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں ڈاکٹر سہیل اعجاز نے سٹاف اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کیک کاٹا اور مریضوں میں پھل وغیرہ تقسیم کئے ادھراخبار فروشوں نے اخبار مارکیٹ میں چیئرمین منیر احمد ملہوترہ کی زیر صدارت یونین کی جانب سے نماز فجر کے بعد دعائیہ تقریب میں تحریک پاکستان کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا اوروطن عزیز کی 72ویں سالگرہ کاکیک کاٹنے کے علاوہ اخبار فروشوں اور دوسرے شرکاء کے لیئے وائس چیئرمین بشیر احمد سیٹھی کی جانب سے ناشتہ کا اہتمام بھی کیا گیا

پو ٹھو ہا ر پریس کلب گو جر خان میں یو م آ زادی کے سلسلے میں سیمینار

چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے کہا ہے کہ قیام پاکستان ایک ایسا قابل فخر واقعہ ہے کہ جسے اللہ تعالی کا اس خطے کے لو گو ں پر احسان عظیم کہا جا ئے تو بے جا نہ ہو گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پو ٹھو ہا ر پریس کلب گو جر خان میں یو م آ زادی کے سلسلے میں؛ مو جو دہ پا کستان اور ہما ری ذ مہ داریاں؛ کے مو ضوع پر سیمینار سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا صدارت احمد نواز کھو کھر نے کی سیمینار سے عامر وزیر ملک،سید ندیم عباس بخاری، حکیم عبد الرؤف کیا نی،شہزادہ ارباب اعجاز،ملک محمد نصیر،سید تصور شاہ،رفعت مرزا،احمد فاروق اعوان،ماجد وفا عابدی اور ازرم خیام نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ملی نغمے،نظمیں اور قومی ترانہ بھی پڑھا دیا ۔ شاہد صراف نے کہا کہ آج کا خوبصورت پرو گرام مسلمانوں کا اپنے مقاصد حاصل کر نے کی خوشی میں سجا یا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس تاریخی جدو جہد میں قائد اعظم کی لیڈر شپ اور علامہ اقبال کی فکر نہ ہو تی تو شاید علیحدہ وطن حاصل کر نا ممکن نہ ہو تا انگریز اور ہندو مل کر جو حشر مسلمانوں کا کر رہے تھے اسکا ہم سب کو ادراک ہے ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ کرپشن کی کسی صورت قبول نہ کریں احمد نواز کھو کھر نے صدارتی خطاب میں کہا کہ مو جو دہ پاکستان میں ہم سب کی ذمہ داری یہ ہے ہم دیا نتداری کے ساتھ اپناا پنا کام کریں اور دوسروں پر نظر رکھنے کی بجائے اپنا محاسبہ کریں دریں اثنا صبح بلدیہ آ فس میں تقریب پر چم کشائی ہو ئی چئیرمین بلدیہ شاہد صراف اور اسسٹنٹ کمشنر مر ضیہ سلیم نے قومی پرچم فضا میں بلند کیا اس پر وقار تقریب میں نو منتخب ایم پی اے چو ہدری جا وید کو ثر،راجہ عزیز آف گو جر خان،احمد نواز کھو کھر، ایم ایس ڈاکٹر سہیل،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد ادریس ،چا ند مبین، راجہ عبد الغفور کیانی،صوفی محمد بشیر، ملک جا وید، خواجہ اعجاز،خواجہ امیر زمان،خواجہ ظہیر،شہزادہ خان،حاجی ملک محبوب حسین،محمد شا ہد قریشی، چو ہدری ضیافت،راجہ محمد جواد،سید ندیم عباس بخاری،محمد احسن،یاسر قریشی،کپتان شاہد اور دیگر نے شر کت کی بعدازاں چئیرمین نے جو ڈیشل لاک اپ میں قیدیوں اور تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال گو جر خان میں مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی ۔

جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی کے مر کزی آ فس میں یوم آ زادی کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب

پی ٹی آئی کے راہنما اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چو ہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو قائد اعظم اور علا مہ اقبال کے خو ابوں کی تعبیر بنائیں گے ۔ اب ملک میں ترقی اور تبدیلی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی کے مر کزی آ فس میں یوم آ زادی کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پرآزادی کیک بھی کاٹا گیا تقریب سے سٹی کو نسلرز ثاقب بیگ، شہزادہ خان، اور مرزا بشیر کے علاوہ سابق سٹی ناظم عبد الغفور کیا نی،راجہ شفیق،راجہ آ صف،عظمت مغل،خواجہ اسلم، راجہ یا سر اعجاز اعوان اور چو ہدری دانیال نے بھی خطاب کیا۔ چوہدری عظیم نے کہا کہ ملک میں ایک نئے جمہو ری دور کا آ غاز ہوا گیاہے حلف کے موقع پر نو منتخب اراکین کی جانب سے اچھے مظاہر دیکھنے کو ملے جمہو ریت روا داری اور بر داشت سکھا تی ہے اور عمران خان کشادہ دلی کے ساتھ اپوزیشن راہنماؤں سے ملے ہیں چو ہدری محمد عظیم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پہلے سو دنوں کے جو اہداف مقرر کئے ہیں عوام انکا زبر دست خیر مقدم کر رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت ہر کسی کی طرف دو ستی کا ہا تھ بڑھا ئے گی مگر کرپٹ لو گو ں کے خلاف وہ بلا تخصیص جنگ جا ری رکھے گی اور عمران خان اس بات پر کبھی کمپرو مائز نہیں کریں گے ۔ دیگر مقررین نے کہا کہ آج یو م آ ذادی پر فضاؤں میں واضح فرق محسوس ہو رہا ہے گھٹن، انتقام اور کرپشن کا خاتمہ ہو رہا ہے اور ملک کا ہر شہری اپنا کر دار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ بعد میں آزادی کیک کا ٹا گیا اور آخر میں قومی ترانا پڑھا گیا ۔

 

زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شان شایان طریقے سے مناتی ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی گو جر خان کے را ہنما ملک سہیل اعوان نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شان شایان طریقے سے مناتی ہیں 14اگست ارض وطن سے اپنی محبت کے اظہار کا دن ہے ہم اسے ملی و قومی جوش وجذبے سے منائیں گے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ جس مقصد کے لیے پاکستان معرض وجود میں آیا اور اسکے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دیں ہم انہیں یاد رکھیں اور وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے ملکر کر جدو جہد کریں اسمیں ان شہداؤں کا خون بھی شامل ہے جنھوں نے معرض وجود میں آنے کے بعد وطن کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو شامل ہیں ملک سہیل اعوان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ اقبال نے ایسی مملکت خدا کی بنیاد رکھی تھی جس کے سائے تلے آج ہم اپنی مرضی کی زندگی گزار رہے ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button