یونین کونسل مواڑہ کے گاوں ساعی کی عوام کی مساہل کا شکار ۔ یونین کونسل مواڑہ کے گاوں ساعی کے رہائشی جدید دور میں پتھر کے دور کی زندگئی گذارنے پر مجبور ۔ساعی گاوں کی طرف جانے والے واحد راستے میں سے گزرنے والے برساتی نالے پر پل ناں ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ پیدل ہی پانی میں سے گزرنے پر مجبور ۔بارش کے دنوں میں اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔کہوٹہ سے زمینی راستہ کٹ جاتا ہے۔اہل علاقہ ایم این اے اور ایم پی اے سے اس معاملے پر فی الفورنوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل مواڑہ کے گاوں ساعی کی طرف جانے والا واحد راستہ جس میں ایک بڑا برساتی نالے پر پل ناں ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ پیدل ہی پانی سے گزرنے پرمجبورکوئی بھی پوچھنے والا برسات کے موسم میں اہل علاقہ کو شدید مشکالات کا سامنا ہو تا جب کوئی بیمار ہو جائے تو اس کو چارپائی پر ڈال کر 5کلو میٹرپیدل چل کر سڑک میں آتے ہیں اہل علاقہ نے ایم این اے حلقہ این اے ستاون صداقت علی عباسی اور ایم پی اے حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Kahuta; The new MPA Raja Sagheer Ahmed is asked to take notice of current lack of devlopemnt and basic facilities not provided to village Sahi in Moawra. In recent heavy rainfall the villagers have to cross local kass with strong currents by walking through.
پاکستان بنتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہر طرف آگ ہی آگ تھی۔اشرف کیانی
اشرف کیانی نے کہا کہ میں نے پاکستان بنتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہر طرف آگ ہی آگ تھی۔ مسلمان سکھوں اور ہندوں کو ماررہے تھے اور ہندوں اور سکھ مسلمانوں کو ہرطرف لاشوں کے ڈھیر لگئے ہوئے تھے ۔لٹے پٹے لوگ آتے تھے ۔قیام پاکستان سے پہلے سکھ اور ہندوں کا برتاو مسلمانوں سے ساتھ اچھا تھا۔مگر جب تحریک آزادی چلی تو ان کا رویہ اچھا ناں تھا ہم سب اگھٹے رہتے اور کھیلتے تھے وہ ہماری شادیوں میں آتے تھے ہم ان کی شادیوں میں جاتے تھے ۔آج اپنے ملک کو آزاد دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے مگرملکی مسائل اور دہشت گردی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ملک کو اس وقت قاہد محترم جناب محمدعلی جناحؒ جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کے بزرگ سیاسی وسما جی شخصیت اشرف کیانی نے نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا جب پاکستان آزاد ہوا تو میری عمر15سال تھی میں وہ خون کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا جس کو میں ساری زندگی بھلا نیں سکتا انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے پہلے ہندوں اور مسلمان اگھٹے رہا کرتے تھے ان کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ اچھا تھا مگرجب آزادی پاکستان کی تحریک نے زور پکڑا تو ان کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ اچھا ناں رہا۔انہوں نے کہا کہ آج تو ہر دوسرا شخص لکھ پتی، کروڑ پتی اور ارب پتی ہے مگر اس وقت بہت غربت ہوا کرتی تھی ہم یہ اشیاء اناج کے بدلے لیا کرتے تھے ۔ہم محنت مزدروی کرتے تھے دیسی اشیاء کھاتے تھے لسی ،کڑی ،دیسی گھی،مکئی کی روٹی ،سرسوں ساگ اور چٹنی استعما ل کیا کرتے تھے ۔آج کی ملاوٹ شدہ کھانے کھا کھا کرہمارے معدے ختم ہو گئے ہیں ۔ایک پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوں کی شادیوں پر جایا کرتے تھے جب میں پہلی مرتبہ جب میں ان کی شادی پر گیا تو ان کا نکاح دیکھا تو حیران ہو گیا کہ آگ کے گرد پہلے عورت نے مر د کے پیچھے سات چکر لگائے اور پھر مرد نے عورت کے پیچھے جب ان کو سب ملے اور مبارکباد دی تو میں حیران ہو گیا کہ ایسے ہوتا ہے ان کا نکاح ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے اس وقت ملک کو قاہد اعظم محمد علی جناح جیسا لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کے مساہل حل کرئے ۔
اس سال بھی آج 14اگست کو پوری قوم جشنِ آزادی اپنے روایتی عزم سے منائے گی
کمیوٹئی ویلفیئر سوسائٹی کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد عارف قریشی سٹی صدر پاکستا ن مسلم لیگ ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آج 14اگست کو پوری قوم جشنِ آزادی اپنے روایتی عزم سے منائے گی۔ہر سال کی طرع اس سال بھی کمیوٹئی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کہوٹہ کلب میںآج 14اگست دن10بجے جشن پاکستان شو کے نام سے ایک زبر دست پروگرام کریں گئے جس میں تقاریر،ملی نغمے ، ٹیبلوپیش کیے جاہیں گئے اور پوٹھواری فلموں کے اداکار ایک زبر دست ڈرامہ بھی پیش کریں گئے۔پروگرام میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور، ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل احمد ہونگے انہوں تمام فراد سے شر کت کی اپیل کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک افواج اور حکومت کا بھرپور ساتھ دیکر پاک وطن کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔تمام پاکستانی قوم ایک جھنڈے تلے اگٹھے ہو کر حکومت اور فوج کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج نے ہر مشکل دور میں اپنی قوم کا ساتھ دیا۔ اور تمام پاکستانی بھائیوں کو چاہیے کہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے ایک دوسر کاساتھ دیں۔
صداقت علی عباسی اپنے حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر یں گے
چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، جنرل سیکر ٹری پی ٹی آئی راجہ الطاف حسین اورحفیظ احمد آسی آف ہوتھلہ کی طرف سے ہ نو منتخب ایم این اے صداقت علی عباسی کو مبارکباد۔ گذشتہ روز قبل چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، جنرل سیکر ٹری پی ٹی آئی راجہ الطاف حسین اورحفیظ احمد آسی آف ہوتھلہ نے نو منتخب ایم این اے صداقت علی عباسی کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر ان کو دلی طور پر مبارکباد پیش کی ۔چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے کہا کہ صداقت علی عباسی چیئرمین تحریک انصاف عمران کے ان ساتھیوں میں سے ہیں جنہوں نے عمران خان کا اس وقت ساتھ دیا جس وقت انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی عرصہ22سال سے صداقت علی عباسی دن رات محنت کر رہے ہیں جس کا پھل اللہ پاک ان کو حالیہ ہونے والے الیکشن میں دے دیاہے انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ صداقت علی عباسی اپنے حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر یں گے ۔