گوجرخان، روشنی سکول سسٹم میں جشن آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء وطالبات نے ملی نغمے ٹیبلو پیش کئے اس موقع پر پیرزادہ سید تصور حسین شاہ پیر محمد فاروق نقشبندی الحاج اخلاق ارشدڈاکٹر وقار بٹ نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جوقومیں اپنے اسلاف کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں ان کے مشن کو جاری وساری رکھتی ہیں وہ قومیں کبھی زوال پذیر نہیں ہوتیں 14اگست جہاں ہر طرف سبزہلالی پرچم لہرا رہا ہے ہر گھر ہر آنگن میں سجاوٹ ہوتی ہے یہ اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستانی قوم ایک ہے ان کا مقصد ایک ہے ہم زندہ قوم ہیں او رزندہ قومیں اپنا یوم آزادی شایان شان طریقہ سے مناتی ہیں
Gujar Khan; Roshni school system along with rest of schools in Gujar Khan are celebrating Jashn e azaadi.
ایم پی اے چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے
تحریک انصاف گوجرخان کے سیکرٹری انفارمیشن عظمت مغل، راجہ امیر افضل آف دلمی، ملک نوشی، مرزا صابر حسین، مرزا ارشد ، امجد مغل نے کہا ہے کہ چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد بااصول سیاستدان ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت اورتعمیری سوچ رکھتے ہیں عوامی خدمت کی بدولت یہ رہنما گوجرخان کی عوام میں انتہائی مقبول اور ہردلعزیز رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجدکا ماضی بے داغ اور عوامی خدمت کی بہترین مثال ہے گوجرخان کی عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے ان کا انتخاب کیا ہے اوران کو کامیاب کرا کے اسمبلیوں میں بھیجا ہے عظمت مغل نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کو صوبائی کابینہ میں شامل کر کے شہیدوں غازیوں کی سرزمین گوجرخان کو بھی نمائندگی دیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل گوجرخان پر مسلط رہنے والی قیادت نے یہاں کی عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہ دی گوجرخان کی عوام تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضرورت اور سہولیات سے محروم ہیں جس کے باعث گوجرخان کی عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے اب یہاں کی عوام نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے یہاں سے دونوں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرایا ہے یہاں کی عوام کا حق بنتا ہے کہ ان کو بھی نمائندگی دینے کیلئے یہاں سے منتخب ہونے والے ایم پی اے چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے تاکہ وہ یہاں کی عوام کے مسائل بہتر طور پر حل کر سکیں
تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال گو جر خان میں رات کو ڈیوٹی کے دو ران ڈیوٹی ڈاکٹر کے ساتھ نو جوانوں کی بد تمیزی
تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال گو جر خان میں رات کو ڈیوٹی کے دو ران ڈیوٹی ڈاکٹر کے ساتھ نو جوانوں کی بد تمیزی اور وڈیو بنانے کی کو شش، عملے نے مو بائل چھین کر پولیس کے حوالے کر دیا پو لیس تھانہ گو جر خان کو مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دیدی گئی ڈاکٹر معیظ معین خان نے درخواست میں بتا یا کہ وہ ڈاکٹر علی خان عادل اور عملہ کے ہمراہ رات 10بجے کے قریب ایمرجنسی ڈیوٹی پر تھے کہ فیصل قریشی علاج کے لیے ایک بچی کو میرے پا س لا یا میں نے کہا کہ بچی کو میرے پاس بٹھائیں اور ساتھ والے کمرے سے پرچی بنوا کر لائیں جس پر وہ بچی کو لیکر چلا گیا اور باہر جا کر شور شرا با شروع کر دیا اور میری وڈیو بنا نے لگا میں نے منع کیا تو اس نے میرے ساتھ بد تمیزی کی جس پر میں نے مو بائل چھین لیا عملے نے اسے پکڑنے کی کو شش کی تو وہ بھاگ گیا کچھ دیر بعد پھر 5-7ساتھیوں کو لیکر آ یا اور پہلے والی حرکتیں شروع کر دیں میں نے مو بائل پو لیس کے حوالے کر دیا پولیس تھا نہ گو جر خان سے مقدمہ اندراج کی در خواست کی گئی ہے
چنگا بنگیال کے مقام پر خواتین کے لیے ڈگری کالج کا کام جلدی شروع کروایا جائے
تحریک انصاف کے سینئر رہنما و معروف بزنس مین راجہ شاہد بشیرودیگر نے کہا ہے کہ چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد محمود کو تحصیل گوجرخان سے ایم پی اے بننے اور عمران خان کو ملک بھر سے شاندارکامیابی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں تحریک انصاف ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرے گی اور ملک میں قانون کی حکمرانی،تعلیم اورصحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور بیرونی قرضوں سے نجات اور کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہوگی جس طرح عوام نے عمران خان پر اعتماد کیاہے انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ملک کی غریب عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدام اور ان کے بنیادی حقوق پر توجہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نو منتخب ایم پی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گوجرخان میں ٹراما سنٹر کو فی الفور فعال کیا جائے اور گوجرخان میں جتنے بھی یونین کونسل سطح پر بنیادی ہیلتھ سنٹر ہیں ان کو مکمل طور پر فعال کیا جاے اور ان کو 24 گھنٹے کھولا جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پرصحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں جو کہ عوام کا بنیادی حق ہے اس کے علاوہ شرقی علاقے میں چنگا بنگیال کے مقام پر خواتین کے لیے ڈگری کالج کا کام جلدی شروع کروایا جائے جو کہ کافی عرصہ سے سیاست کی نذر ہو چکا ہے