DailyNewsKallar Syedan

Captain Ch Manzoor Hussain donates uniforms at Dhamali Dar al aloom

دار العلوم فیضان مکۃ المکرمہ جبہ کے ۳۵ مستحق طالب علموں میں عید کے لئے نئے کپڑوں کی تقسیم

نلہ مسلماناں کی سماجی،سیاسی ،فلاحی شخصیت کپٹن چوہدری منظور حسین کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جبہ دھمالی کے مستحق طالب علموں کے لئے عید کے موقع پر نئے کپڑوں کا تحفہ دیا گیا،جس سے ۳۵ طالب علم مستفید ہوئے، کپٹن منظور حسین اب تک کئی سکولوں اور مدارس میں گزشتہ کئی سالوں سے اپنے رزق حلال سے نئے کپڑے،یونیفارم اور کاپیاں دیتے چلے آ رہے ہیں،اس کے علاوہ واٹر بورنگ ،سکولوں کی عمارات بھی شامل ہیں،پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنہ تھا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے ایجوکیشن اور ہیلتھ پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں جس سے علاقے میں نمایاں بہتری نظر آ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے بیوؤں اور یتیموں کی کفالت کے لئے انہیں مال مویشی بھی دئیے ہیں جس سے ان خواتین و حضرات کی زندگی میں نمایاں تبدیلی نظر آ رہی ہے،اس موقع پر ڈاکٹر ربنواز راجہ،یاسر محمود راجہ بھی موجود تھے۔

برطانیہ میں مقیم پوٹھوار ی شاعر راجہ اظہر فراز کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

سہوٹ بگیال کی رہائشی ،برطانیہ میں مقیم پوٹھوار ی شاعر راجہ اظہر فراز کی والدہ محترمہ کا انتقال ہو گیا ہے،ان کی نماز جنازہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے ادا کر دی گئی ہے،نماز جنازہ میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Late Nisar Ali Raja interview with pothwar.com

 

Show More

Related Articles

Back to top button