DailyNews

Free Wi fi service provided to passengers at Islamabad airport

سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مسافروں کو مفت وائی فائی نیٹ کی سہولت فراہم

سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مسافروں کو مفت وائی فائی نیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے جب مسافر چیک ان ہو کر امیگریشن سے کلیر ہو جاتا ہے تو اسے ڈیپارچر لائونج وی آئی پی لائونج کمرشل لائونج بزنس لائونج ارائیول لائونج میں موجود انفارمیشن ڈیسک پر موجود اہلکار وائی فائی کا پاس ورڈ /کوڈ طلب کرنے پر فوری طور پر مہیا کردیتا ہے اس طرح اندرون ملک، بیرون ملک پرواز کے انتظار میں بیٹھے مسافر اپنے موبائیل فون، لیپ ٹاپ آئی پیڈ وغیرہ میں پاس ورڈ/کوڈ انٹرکرکے انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرنے لگے ہیں جس کے نتیجے میں اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ دنیا کے ان جدید ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی صف میں کھڑا ہو گیا ہے جہاں سیلولر فون کی مفت سہولت ہر مسافر کو دستیاب ہے۔وائی فائی کی سہولت کی فراہمی کا آغاز کرنے کا حکم31مئی 2018کو معیاد پوری کرنے والے نون لیگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دیا تھا جس پر بین الاقوامی سیلولر کمپنیوں سے رابطے کئے گئے اور کئی ہفتوں سے اسکے ٹسٹ اینڈ ٹرائیل کئے جاتے رہے چند ہفتے قبل صرف ائیرپورٹ ملازمین کو وائی فائی کوڈ دے دیا گیا 

Rawalpindi; The passengers travelling from New Islamabad airport are provided with free wi fi service. The service is provided once the passenger clears the immigration.

 

Show More

Related Articles

Back to top button