اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر شہر کو صاف ستھرہ رکھنے کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک کنٹرول روم قائم کریں۔ عید کے تین دنوں شہر بھر سے آلائشیں اور دیگر گندگی کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ قربانی دینے والے لوگوں میں بڑے سائز کے شاپر بھی مہیا کیے جائیں تا کہ تمام آلائشیں اُن میں ڈالی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ کھالیں جمع کرنے والولی تنظیمیں ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل کریں۔جس تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگائی ہے۔ وہ خلاف ورزی نہ کریں۔ بصورت دیگر کاروائی کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں تمام تعلیمی ادارے و دیگر لوگ درخت لگائیں۔ تا کہ اپنے پیارے ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جا سکے ۔
کہوٹہ شہر اور کہوٹہ پنڈی سڑک کی تعمیر کے منصوبہ میں سست روی اور مالکان کو رقم ادائیگی نہ ہونے سے متاثرین نے شدید احتجاج
کہوٹہ شہر اور کہوٹہ پنڈی سڑک کی تعمیر کے منصوبہ میں سست روی اور مالکان کو رقم ادائیگی نہ ہونے سے متاثرین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ (16) ارب سے زائد لاگت کے منصوبہ اور کہوٹہ شہر کے اردگرد بائی پاس کے میگا پراجیکٹ کو سی پیک میں شامل کیا گیا ۔ شہر میں بائی پاس کے اردگرد با اثر لینڈ مافیا اور پراپر ٹی ڈیلر ز نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے خریداری کا کام کئی ماہ سے جاری رکھا ہو اہے ۔ اصل مالکان زمینوں کی دائیگی کے حوالے سے پریشانی کا شکا ر ہیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ بیور میں کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ 720میگا واٹ کے بجلی کے منصوبہ پر ہمسایہ ملک چین کی جانب سے کام جاری ہے ۔ بھاری مشینری اور ٹرانسپورٹ کے لیئے شہر کی تنگ سڑکیں ناکافی ہوچکی ہیں ۔ اور ٹریلے گزرنے سے شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہیں ۔شہریوں نے بائی پاس کی تعمیر کا کام بندہو نے اور عدم توجہ کی وجہ سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔