DailyNews

Three drown in Rawalpindi region

مختلف واقعات میں تین لڑکے ڈوب گئے۔راولپنڈی میں 10سالہ بچہ نالے میں ڈوب کرجاں بحق

مختلف واقعات میں تین لڑکے ڈوب گئے۔راولپنڈی میں 10سالہ بچہ نالے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122کے عملے نے چارگھنٹے کی جدودجہدکے بعداس کی لاش نالے سے برآمدکرکے ورثاکے حوالے کردی ۔ریسکیوذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح نیوڈائیوواڈے شیرشاہ سوری روڈکے قریب واقع ایک نالے میں دس سال کاصدام ڈوب کرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیوٹیم نے نالے سے نکال کرورثاکے حوالے کردی۔ کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے بگا میں 13سالہ لڑکا کھڈ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔عبداللہ ستی کھڈ نالے میں سے گزر رہا تھا کہ اچانک تیز پانی کا ریلا اسے اپنے ساتھ بہا کر دور لے گیا۔ لاش مقامی لوگوں نے نکالی۔ متوفی بوائز ہائی سکول بگا کاطالب علم تھا۔ نماز جنازہ میں ساتھی کلاس فیلو دھاڑیں مار کر روتے رہے

Show More

Related Articles

Back to top button