DailyNewsKahuta

Assad Mahmood Satti thanks support for Shahid khaqan Abbassi in UC Hothla

الیکشن میں شاہد خاقان عباسی کا بھر پور انداز میں ساتھ دینے پر یوسی ہوتھلہ کی عوام کا شکر یہ

اسد محمود ستی وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی کا بھر پور انداز میں ساتھ دینے پر یوسی ہوتھلہ کی عوام کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ۔ میری یوسی کی عوام نے وفا کا بدلہ وفا کے ساتھ دیا ہے ۔یوسی ہوتھلہ سے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 1874کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی گلیوں ، سٹرکوں کے علاوہ میری یوسی میں جو سوئی گیس کا کام کرایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہم اہلیان یوسی ان کے اس عظیم احسان کا بدلہ نہیں چکا سکتے ۔اسد محمود ستی نے مزید کہا کہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی کا بھر پور ساتھ دینے والے اپنے تمام ووٹروں ، سپورٹروں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں ۔یہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے حلقے میں ہزاروں کی تعداد میں بے لوث پیار کر نے والوں سے نوازہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی یوسی کی ماؤں ، بہنوں کا بھی شکر یہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے 25جولائی کو قاہد محترم شاہد خاقان عباسی کو ووٹ ڈالے الیکشن میں ہار جیت لگی رہتی ہے ہار نے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ مزید جواں ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ خدمت کا سلسلہ جار ی رہے شاہد خاقان عباسی کے جوکام جو زیر تکمیل ہیں انشاء اللہ وہ مکمل ہونگے ۔

پچیس جولائی کوالیکشن کا فیصلہ عوامی توقعات کے بر عکس ہوا ہے

ملک میں ہونے والے حالیہ الیکشن کے حوالے سے چوہدری صداقت حسین ، راجہ سعید احمد ، راجہ علی اصغر ، راجہ سخاوت علی ، حاجی ملک منیر اعوان اور عبد الحمید مغل نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ پچیس جولائی کوالیکشن کا فیصلہ عوامی توقعات کے بر عکس ہوا ہے ۔ عوام کی دل میں آج بھی میاں محمد نواز شریف ہیں ۔ عوام کے فیصلوں کو ردو بدل کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن اگر مخلص ہیں تو جن جن حلقوں کو کھولنے کی درخواستیں دی جاتی ہے ان کو منظور کر یں ناں کہ ان کو سنے بغیر ہی مسترد کریں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ سعید احمد ،مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ علی اصغر ، مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان اورمعروف لیگی رہنماء وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام پر اپنے فیصلے مسلط ناں کیے جاہیں بلکہ عوام کے فیصلوں کی بھی قدر کی جائے ۔میاں محمد نواز شریف کو عین الیکشن کے وقت جیل میں لے جانا بھی سمجھ سے بالا تر ہے جب کئی ماہ سے فیصلہ محفوظ ہو چکا تھا تو وہ الیکشن کے پاس ہی سنانا ضروری تھا وہ الیکشن کے بعد بھی سنایا جا سکتا تھا ملک کی عوام باشعورہے وہ ہر چیز کو اچھی طرع سمجھتی ہے کسی فرد واحد کے لیے اس طرع کے معاملات کر نے اور دھونس دھندلی سے کوئی بھی ملک کی عوام کے دلوں سے ان کے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کی محبت نہیں نکال سکتا ہمارے دل آج بھی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی یاد میں دھڑکتے ہیں ۔

عبد الطیف ستی کے بڑھے بھائی کی وفات پرراجہ محمد علی سابق ایم پی اے اور دیگر کا اظہار تعزیت

عبد الطیف ستی کے بڑھے بھائی کی وفات پرراجہ محمد علی سابق ایم پی اے اور دیگر کا اظہار تعزیت ۔ یوسی نڑھ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد الطیف ستی کے بڑھے بھائی کی وفات سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان ، یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button