DailyNews

Rochdale Pakistani and Kashmiri community start Jashn e azaadi celebrations

راچڈیل۔ یوکے: برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی جشن آزادئ پاکستان ملی جذبہ کے تحت جوش و خروش سے منائے گی

 برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی جشن آزادئ پاکستان ملی جذبہ کے تحت جوش و خروش سے منائے گی۔ چودہ اگست وطن عزیز اسلامی جمہوریۂ پاکستان کا یوم آزادی ہے۔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانان ہند نے دو قومی نظریہ کے تحت حاصل کیا تھا۔ تاکہ مسلمان ایک الگ اور آزاد ملک پاکستان میں اپنی مذہب اور اپنی مرضی سے آزادی کے ساتھ پرامن اور پرسکون طور پر ااپنی زندگی بسر کر سکیں۔ ہم اہلیان پاکستان کو انکے بہترویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برٹش کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے گلنواز کیانی، راجہ طارق، عاطف کیانی، راجہ ادریس، ریاض خان، راجہ گلفراز کیانی اور خالد و دیگر نے مشترکہ طور پر ایک اجلاس میں کیا۔

Rochdale; The Rochdale community have started Jashn e azaadi campaign by congratulating on Independence day.

عمران خان کی حکومت سے کشمیریوں کو بھی بہت سی توقعات ہیں۔ کشمیری کمیونٹی۔ سٹوک آن ٹرنٹ

 عمران خان کی حکومت سے کشمیریوں کو بھی بہت سی توقعات ہیں۔ کشمیری کمیونٹی۔ سٹوک آن ٹرنٹ میں منعقدہ ایک اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے راہنماؤں گلنواز کیانی اور زاہد راجہ، عاطف کیانی پاکستان تحریک انصاف یوکے اور کشمیری نژاد برطانوی صحافی ساجد جنجوعہ کشمیری نے اپنے مشترکہ اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے معیار پر بھی پورا اترے گی۔ کشمیریوں کو عمران خان سے بہت سی توقعات وابسطہ ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی آنے والی نئی پی ٹی آئی حکومت پاک و بھارت مذاکرات کا انعقاد کرکے مسلۂ کشمیر پر ٹھوس اور جامع مذاکرات کرے گی اور برسوں پرانا یہ مسئلہ حل ہونے پر خطۂ جنوبی ایشیاء میں خوشحالی آئے گی جبکہ ڈیڑھ ارب کی آبادی کو درپیش موت کے خطرات بھی دور ہونگے۔ جو ایٹمی متحارب قوتوں کے ایٹمی ڈیٹرنس کی وجہ سے ہیں۔

پاکستان ہمارے لئے اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ راشد بٹ

 پاکستان ہمارے لئے اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ راشد بٹ۔ برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سابق میئر آف سلاؤ ، انگلینڈ یوکے جناب راشد جاوید بٹ آف گجرات، پاکستان، حاجی محمد عارف منہاس آف لاہور اور نصیر خان آف لاہور پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستانی قوم کو جشن آزادئ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے دنیا میں ایک نعمت خداوندی ہے۔ اور یہ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد وطن کی صورت میں پاکستان دیا۔ ہم اپنے وطن پاکستان کی سلامتی کے لئے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالی پیارے پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اسے تاقیامت قائم و دائم رکھے۔ 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button