سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ٹریفک اسسٹنٹ، وارڈن افسران، انسپکٹرز اور ڈی ایس پیز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، خصوصی سکواڈ تشکیل دے دئیے گئے ہیں، ون ویلرز کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا جائے گا جبکہ موٹر سائیکل میں الٹریشن کر کے ون ویلنگ کے لئے تیار کرنے والے میکینکس اور بچوں کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھنے پر والدین کے خلاف بھی اعانت جرم کا مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ کم عمر ڈرائیوروں کی گاڑیاں ، موٹر سائیکل اور ون ویلنگ کے لئے تیار کی گئی موٹر سائیکلیں بھی تھانوں میں بند کیں جائیں گی لہذاء والدین بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ان ایام میں بلخصوص رات کو اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ بچے غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے بتایاکہ کہ یوم آزادیء پاکستان کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر ون ویلنگ ، ریس لگانے اور خطرناک کرتب وغیرہ دکھانے والوں کے خلاف قانونی
کاروائی عمل میں لائیں گے انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے قومی دن کے مو قع پر کچھ نوجوان غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ویلنگ اور کار سکیٹنگ جیسے جان لیوا کھیل کا کرتب دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو بچانے اور ون ویلنگ اور کار سکیٹنگ پر موثر انداز سے قابو پانے کے لیئے راولپنڈی شہر میں 13 اور14 اگست کو خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں خصوصی سکواڈ ناکہ بندیاں کر کے گاڑیوں اور ون ویلنگ موٹر سائیکلوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔
Rawalpindi—City Traffic Police Rawalpindi have warned youngsters to avoid one wheeling on the roads of the city otherwise legal action will be taken against them and their parents.
While issuing its traffic plan on the occasion of Jashn e azaadi for citizens planning to visit Murree, the official said the motorcycles, which are prepared for one wheeling and without silencers, and young drivers will not be allowed to go to hill resort of Murree during holidays of Jashn e azaadi.