DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan police arrest man from Missa Kaswal in possession of alcohol

پولیس نے مسہ کسوال سے عبدالجبار کو گرفتار کر کے اس سے 20لیٹر شراب برآمد

ایس ایچ او تھانہ گوجرخان فاروق رانجھا کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے مسہ کسوال سے عبدالجبار کو گرفتار کر کے اس سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی اور اس کیخلاف تھانہ گوجرخان میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

تاجر برادری کے تعاو کے مشکور اور ممنون ہیں جنہوں نے تعاون کیا ,صدر ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی

صدر ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان خواجہ محمد اسلم نے اپنی طرف سے اور اپنی ٹیم کی طرف سے گوجرخان تاجر برادری کا بھرپور اندازمیں ٹریڈونگ کا ساتھ دینے اور پی ٹی آئی کو ووٹ اور سپورٹ کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جلد ہی ٹریڈ ونگ کو مزید فعال کر کے تاجر برادری کے ساتھ مل کر تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردارا دا کریں گے تاجر برادری کے مسائل اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ٹریڈونگ صحیح معنوں میں تاجر کمیونٹی کیلئے اپنا کردا رادا کر ے گی تاجر برادری کے تعاو کے مشکور اور ممنون ہیں جنہوں نے تعاون کیا 

گوجرخان ، اے ایس پی آفس کے سامنے سروس روڈ کئی برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گوجرخان ، اے ایس پی آفس کے سامنے سروس روڈ کئی برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اب سڑک پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں ٹریفک کیلئے مسائل کا باعث اور ہر وقت پانی کھڑا رہنے سے راہگیروں کا گزرنا بھی دشوار ہے کچھ عرصہ قبل چند سیاسی بونوں نے سڑک کا یہ ٹوٹا پھوٹا حصہ اپنی گرہ سے تعمیر کرنے کا اعلان کیا اس کے بعدچیئرمین بلدیہ نے بھی جوش میں آکر اعلان کر دیا کہ وہ فوری طور پر سڑک کی ریپرنگ کرائیں گے دونوں اطراف سے صرف اعلانات ہی کئے گئے اور سڑک کا ٹوٹا پھوٹا حصہ تاحال تعمیر نہ ہو سکا عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی ریپرنگ کر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے

گوجرخان ، شہری امن کمیٹی کا قیام

گوجرخان ، شہری امن کمیٹی کا قیام امن وامان اور پولیس اور عوام کے درمیان رابطے اور دیگر معاملات پر کمیٹی رابطہ کاکردار ادا کرے گی راولپنڈی کے دیگر تھانوں کی طرح تھانہ گوجرخان میں بھی تاجر اور دیگر طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے دس افراد پر مشتمل ایک شہری امن کمیٹی بنائی گئی جو امن وامان کی صورتحال ودیگر مسائل اور مشکلات پر موثر کردارادا کرے گی

 

Show More

Related Articles

Back to top button