DailyNewsHeadlineKahuta

Raja Saeed Ahmed of Gharrait met MNA Sadaqat Ali Abbassi

راجہ سعید احمد آف گھڑیٹ کی قیادت میں وفد کی صداقت علی عباسی سے ملاقات

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد آف گھڑیٹ کی قیادت میں وفد کی نو منتخب MNAصداقت علی عباسی سے ملاقات۔ الیکشن میں شاندار کامیابی پرصداقت علی عباسی کو مبارکبادپیش کی۔ پی ٹی آئی کے لیے صداقت علی عباسی کی بے شمار خدمات ہیں عمران خان کے بنیادی ساتھیوں میں سے ہیں کہوٹہ ، کلر سیداں ،کوٹلی ستیاں اور مر ی کے دور دراز دشوار گزار علاقو ں میں قائد تحریک انصاف عمران کا پیغام گھر گھر میں پہنچایا۔ان کامیابی سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔پی ٹی آئی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی انشاء اللہ ملک میں ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گئی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد آف گھڑیٹ نے وفد کے ہمراہ صداقت علی عباسی کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرراجہ شوکت علی آف تھوہا راجگان ،پٹواری راجہ شاہد ممتاز آف مواڑہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت سے ایک بات ظاہر ہو گئی ہے کہ ملک کی عوام اپنے فیصلے اب خود کرتی ہے کھرپینچوں کی کھڑپینچی کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔انشاء اللہ عمران خان عوام کے امنگوں کی ترجمانی کر یں گے ۔

Kahuta; A Delegation from Gharrait, Kahuta met with newly elected PTI candidate, Sadaqat Ali Abbassi and discussed current development situation as well as congratulating him on his election victory.

جنرل کونسلر راجہ فیصل محمو د آف کلاہنہ راجگان کی طرف سے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد

جنرل کونسلر راجہ فیصل محمو د آف کلاہنہ راجگان کی طرف سے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد ۔راجہ صغیر احمد کی کامیابی حلقے کے غریب لوگوں کی جیت ہے ۔راجہ صغیر احمد نے ہمیشہ دھڑے بندی کی سیاست کی ہے ووٹروں کو عزت دی انہوں نے جس طرع کا رابطہ عوام سے رکھا اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر راجہ فیصل محمو د آف کلاہنہ راجگان نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کی کامیابی اللہ پاک کا کرم اور ان کی ان کی اپنی ذاتی محنت شامل ہے انہوں نے دس سال عوام سے ایک محبت کا رشتہ قائم کیا جس کا رزلٹ عوام نے ان کو 25جولائی کو دے دیا ہے اب کے ان کے کاندھوں پر ایک بہت بڑی زمہ داری آن پڑی ہے ان سے ہم درخواست کرتے ہیں وہ اپنی زمہ داروں کو احسن طریقے سے نبھاہیں اور اپنے ووٹروں کے ساتھ وہ عزت و محبت والا رشتہ قائم رکھیں تاکہ آئندہ ان کو کسی قسم کا مسلہ ناں ہو۔ 

پی ٹی آئی کی واضع اکثریت عمران کی22سالہ جد وجہد کا نتیجہ ہے

راجہ طارق محمو د مر تضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت عمران کی22سالہ جد وجہد کا نتیجہ ہے۔ پی ٹی آئی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی انشا اللہ ملک میں ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گئی ملک بھر میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت سے ایک بات ظاہر ہو گئی ہے کہ ملک کی عوام اپنے فیصلے اب خود کرتی ہے ۔انشا اللہ عمران خان عوام کے امنگوں کی ترجمانی کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا 70سالہ کرپٹ اور موروثی سیاست کا سیاہ ترین دور ختم ہونے جارہاہے قائد تحریک انصاف اور نو منتخب وزیر اعظم عمرا ن خان ملک کو مضبوط معاشی استحکام اور عالمی سطح پر بہترین طریقے پاکستان کی نمائندگی کرینگے تما م متحدہ اپوزیشن الائنس شکست خوردہ اور عوام کے مسترد کردہ لو گوں کا ٹولہ ہے عوام ان کے مکروہ عزائم کو پہچان چکے ہیں انہوں نے کہا قائد تحریک انصاف عمران خان کی دی گئی سوچ سے آج ملک میں ایک حقیقی تبدیلی آگئی ہے جس کا واضع ثبوت حالیہ جنرل ا نتخابات ہے کہ ملک کی عوام نے آزادانہ فیصلے کیے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button