DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta tax free budget approved for 2018/19

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا ٹیکس فری بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا ٹیکس فری 23کروڑ 83 لاکھ43ہزار ایک سو چھیانوے (23,83,43,196) روپے کا ٹیکس فری بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور قاضی عبدالقیوم سنیئر ممبر کی کامیاب حکمت عملی ۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ،ڈی ،پی کے لیئے 9کروڑ 90لاکھ روپے ، اپوزیشن ارکان سمیت 14کونسلروں میں 70لاکھ روپے فی کونسلر کے حساب سے ترقیاتی فنڈز مساوی تقسیم ہونگے ۔ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد اور رائے شماری کی باتیں دم توڑ گئیں ۔ مخصوص ممبران کو ترقیاتی فنڈ نہیں ملے گا ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت ملک غلام مرتضیٰ وائس چیئرمین کنوینیئر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیئرمین راجہ ظہور اکبر نے مالی سال 2018-19کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کے شہریوں پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہ لگا یا گیا ہے ۔ ٹوٹل بجٹ 23کروڑ 83 لاکھ43ہزار ایک سو چھیانوے (23,83,43,196)،متوقع آمدن 15کروڑ 33لاکھ 10ہزار پانچ سو روپے اوپننگ بیلنس 8کروڑ 50لاکھ 36ہزار 6سو چھانیوے روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ،ڈی ،پی کے لیئے 9کروڑ 90لاکھ روپے ،غیر ترقیاتی اخراجات کے لیئے 10کروڑ 7لاکھ 42ہزار 3سو چونتیس روپے ، مرمتی کے لیئے 60لاکھ روپے ، چیئرمین صواب دیدی فنڈ 50لاکھ روپے ، میونسپل کمیٹی کی 14وارڈوں کے 14کونسلروں کے لیئے 70لاکھ فی کونسلر کے حساب سے 10کروڑ 10لاکھ روپے مساوی تقسیم ہونگے گے ۔ جبکہ مخصوص ممبران کے لیئے کوئی فنڈ نہ رکھا گیا ہے ۔ بجٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے سپورٹس فنڈ کی مد میں 30لاکھ 66ہزار روپے جبکہ 22لاکھ روپے سٹریٹ لائٹس کے لیئے رکھے گئے ہیں ۔ نئے بجٹ میں بچت 1کروڑ 40لاکھ 6ہزار 27روپے ہوگی ۔ اجلاس میں ملک الفت حسین، احمد سعید قریشی میونسپل آفیسر فنانس ، حبیب اللہ شہزاد انفراسٹرکچر،ممبران میونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم ، قاضی اخلاق احمد ، راجہ وحید احمد، ملک عبدالرؤف ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، آصف ربانی قریشی ، زرین شاہ ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، ماسٹر (ر) نواز قریشی ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ اور دیگر ممبرا وافسران موجود تھے ۔

Kahuta; The Kahuta tax free budget has finally been approved after much argument between rival groups at the municipal committee Kahuta. The budget has been approved for  Nine Caror 90 Lakh rps.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button