DailyNews

AJK: Annual urs Mubarak in Adh Palhai, Chakswari

چکسواری کے نواحی گاؤ ں آدھ پلا ئی کے مقام پر مشہور دربار حضرت ما ئی شر ف صاحبہ کے سالانہ عرس مبارک

چکسواری کے نواحی گاؤ ں آدھ پلا ئی کے مقام پر مشہور دربار حضرت ما ئی شر ف صاحبہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گدی نشین حاجی محمد ادریس نے سالانہ عرس کے موقع پر زائرین میں لنگر تقسیم کیا اس مو قع پر دور دراز سے آ ئے ہو ئے زائرین نے سالانہ عرس مبارک میں بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق ہر سال آٹھ اگست کو حضرت ما ئی شرف صاحبہ کے سالانہ عرس مبارک کا انعقاد کیا جاتا ہے گدی نشین سابق صدر پر یس کلب چکسواری حاجی محمد ادریس کی نگرانی میں دعائیہ تقریب بھی منعقد کی جاتی ہے ہر سال کی طرح گزشتہ روز آٹھ اگست کو عرس مبارک کاانعقاد کیا گیا جس میں حاجی محمد ادریس نے ما ئی شرف صاحبہ کے دربار میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں زائرین اور غریب لوگوں میں لنگر تقسیم کیا۔

موجودہ الیکشن میں پاک سر زمین پارٹی کو جان بوجھ کر ہرایا گیا

پاک سر زمین پارٹی مانچسٹر کے صدر خواجہ محمد یونس نے کہاکہ موجودہ الیکشن میں پاک سر زمین پارٹی کو جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے پارٹی کے قائد سید مصطفی کمال کی قیادت پر کراچی کے لوگوں نے بھر پور اعتماد کیا ہے فارم 45کی عدم دستیابی اور رزلٹ کو رات بارہ بجے کے بعد دوسرے دن الاؤنس کرنے سے شک وشبہات پیدا ہو ئے ہیں جو الیکشن کو متنازعہ بناتے ہیں ان خیالات کااظہار انہو ں نے ٹیلی فونک اپنے بیان سے کیا انہو ں نے کہاکہ اس سے قبل الیکشن بھی ہوتے رہے ہیں مگر دوہزار اٹھارہ کے الیکشن اپنی نوعیت انوکھے الیکشن تھے انہو ں نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی صرف کراچی کے مہاجرین تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے ملک تک پھیل چکی ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button