Rawalpindi; Government should finance landowners to cultivate olives, Raja Jhangir
حکومت زیتون کی کاشت کیلئے زمینداروں کو قرضے دے، راجہ جہانگیر اختر
سماجی رہنما راجہ جہانگیر اختر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تجویز دی ہے کہ پوٹھوہار کی ترقی کیلئے زرعی اقدامات اٹھائے جائیں تو پوٹھوہار سپین کی طرح ایک ترقی یافتہ خطہ بن جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی پالیسی کے مطابق جو زمیندار 80کنال رقبے میں زیتون لگائے گا اس کو پودے مفت ملیں گے اس کے علاوہ ڈرپ سسٹم جب وہ لگائے گا تو اس کو 60 فیصد سبسڈی ملے گی زمیندار اس کے علاوہ ایک بور کرے گا اور اس میں سولر لگائے گا اس پر جو لاگت آئے گی وہ اس کو محکمہ زراعت ادا کرے گا انہی وجوہات کی بنا پر چھوٹا زمیندار زیتون لگانے میں دلچسپی نہیں لے رہا کیونکہ اس پر جو بنیادی اخراجات آتے ہیں وہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا سب سے پہلے اس نے ایک باڑ لگانی ہے جو پودوں کو جانوروں سے بچائے گی اور دوسری شکل یہ ہے کہ اس کی پیداوار کا عمل 3 سال بعد شروع ہوگا اور 5 سال بعد مکمل پھل ملنا شروع ہوجائے گا۔ محکمہ زراعت ہر ضلع میں تیل نکالنے کی مشینیں لگائے گا اور چکوال میں لگ چکی ہے۔ محکمہ زراعت چھوٹے زمینداروں کیلئے آسان پالیسی بنائے۔ راجہ جہانگیر نے کہا کہ حکومت زمیندار کی زمین گروی رکھ کر کے اسے قرضے فراہم کرے اور 5 سال بعد اسے قسطوں میں وصول کئے جائیں 100 فیصد ریکوری ہوگی زیتون کا درخت 5 ہزار کا
پھل دیتا ہے اور اس پیداوار سے ملک کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے اور زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ویسے بھی ملک میں اربوں درخت لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے اس لئے زرعی اقدامات سے بھی مکمل خوشحالی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔
Rawalpindi; Social worker Raja Jhangir of Kallar Syedan has asked newly elected government to olive loans to farmers to cultivate olive tree and should set up example like Spain.