DailyNewsGujarKhan

Motorbike accident on Jatli Devi Data road

جاتلی دیوی داتا روڈ پر موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 3موٹرسائیکل سوار زخمی دو کی حالت نازک

 جاتلی دیوی داتا روڈ پر موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 3موٹرسائیکل سوار زخمی دو کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ریسکیو1122نے راولپنڈی ہسپتال پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیوی داتاروڈ دیوی کی جانب سے آنے والے موٹر سائیکل RLD3657 جسے زوہیب چلا رہا تھا وہ اپنے بھائی کے ہمراہ جاتلی اڈہ پر ذاتی کام کے سلسلے میں آ رہے تھے جبکہ جاتلی کی جانب سے جانے والا موٹر سائیکل RIK6574 اس پر سوار سرفراز اور زاہد جو کہ واپس اپنے گاؤں ڈھوک کاکو جا رہا تھے دیوی داتا روڈ پر واقع ڈھوک کرمی کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گے جس کے نتیجے میں زوہیب ،سرفراز اور زاہد کو شدید چوٹیں آئین مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لیے الحسن میڈیکل سینٹر جاتلی پہنچایا گیا زوہیب اور سرفراز کی ھالت نازک ہونے پر انہیں ریسکیو 1122نے فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال پہنچا دیا 

Show More

Related Articles

Back to top button