DailyNewsHeadline

Man arrested for abusing child in village Pakhwal, Rawat

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں درندہ صفت نوجوان نے 7 سالہ بچی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں درندہ صفت نوجوان نے 7 سالہ بچی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا ، بچی کو بے ہوشی کے دورے ،رورل ہیلتھ سینٹر بگا شیخاں میں بچی کو فوری ابتدائی طبی امداد کی بجائے خوار کیا جانے لگامقدمہ درج ملزم گرفتار ،اہل علاقہ کا ملزم کے خلاف احتجاج کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ ،روات پولیس کے مطابق نواحی علاقہ پکھوال کے رہائشی سلیمان مرتضیٰ کی کمسن 7 سالہ بچی (ر) جو قریبی شاپ سے برف لینے جا رہی تھی کہ اس دوران اسکو اپنے ہی گاؤں کے رہائشی 25 سالہ نوجوان واجد حسین ولد مظہر حسین نے پکڑ لیا اور ویران جگہ لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا متاثرہ بچی کی چیخ و پکار سن کر بچی کے والد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسکی جان چھڑوائی روات پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے میڈیکل میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ ملزم واجد حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔متاثرہ بچی کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے ۔

Rawalpindi; Wajid Hussain, 25, of village Pakhwal has been arrested for abusing a girl aged 7. The young girl was going to shop when she was abducted and abused.

ماڈل تھانہ روات کے میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے موبائیل شاپ کے مالک سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی

ماڈل تھانہ روات کے میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے موبائیل شاپ کے مالک سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی مزاحمت پر سر میں پسٹل مار کر مضروب کر دیا ڈاکو فرار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب3 مسلح ڈاکو کلر روڈ پر واقع ڈھوک میجر سٹاپ موبائیل شاپ میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر مالک عدیل احمد سکنہ پنجگراں سے نقدی مبلغ 10 ہزار روپے چھین لئیے مالک کی طرف سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسکے سر میں پسٹل مار کر اسے زخمی کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے روات پولیس کی روائتی بے حسی کے باعث تاحال کسی قسم کی پیش رفت نہ ہو سکی عوام علاقہ نے بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

روات کلرسیداں روڈ پر سٹی ٹریفک پولیس کی کاروائی

روات کلرسیداں روڈ پر سٹی ٹریفک پولیس کی کاروائی ،150 گاڑیوں کے چالان 55 ہزار روپے جرمانہ سنگین خلاف ورزی پر2 گاڑیاں بند ،تفصیلات کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل ٹریفک جنید محسن کی نگرانی میں وارڈن انچارج غلام شبیر ،عمران نواب ،قاضی عمیر نے بڑھتی عوامی شکایات پر روات رورل سرکل ایریا کلر روڈ ،چک بیلی روڈ اور جاوا روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب150 گاڑیوں کے چالان کر کے متعدد گاڑیوں میں لگے پریشر ہارن اور کالے شیشے بھی اتار دئیے اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن نے ٹرانسپورٹروں کو سختی سے وارننگ دی کہ مسافروں سے بدتمیزی ،زائد کرایہ اوورلوڈنگ ،روٹ پرمٹ نہ ہونا جیسی خلاف ورزیاں فوری ترک کر دیں ورنہ آئندہ مذید سخت اقدامات کئیے جائیں گئے ۔

ڈی ایس پی ٹریفک رورل کی دوبارہ تعیناتی خوش آئند ہے

ڈی ایس پی ٹریفک رورل کی دوبارہ تعیناتی خوش آئند ہے فرض شناس آفیسر کی تعیناتی سے غیر قانونی اڈوں کے خاتمہ اور ٹریفک کے نظام میں مذید بہتری آئیگی تفصیلات کے مطابق علاقہ کے معززین سابق جنرل کونسلر عبدالرشید ،ملک نصیر ،زاہد محمود ،نمبردار ظفر ،سفیر حسین ،محمد اکرام ،ظہیر احمد نے سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی تعیناتی سے مسافروں کی آئے روز پریشانیوں اور شکایات کا فوری ازالہ ہو گا اور مثبت اقدامات کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کم ہونے کے ساتھ علاقوں میں موجود ٹرانسپورٹروں کے تمام غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ ہو گا ،مذکورہ ڈی ایس پی ٹریفک نے قبل ازیں بھی رورل سرکل میں تعیناتی کے دوران ٹریفک کے مسائل کے خاتمہ میں بھر پور کردار ادا کیا ۔معززین نے سی ٹی او راولپنڈی کا فرض شناس ڈی ایس پی رورل کی تعیناتی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button