علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سنجیدہ عمر اور مصروف طلبہ کو تعلیم فراہم کررہی ہے، مستحقین کے لیے فیس میں رعائیت کی سہولت بھی موجود ہے جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈی ریجن ڈاکٹر توقیر احمد ملک نے اقبال اکیڈمی دولتالہ میں سنٹر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا اس موقع ریجنل کوآرڈینیٹر سید ثاقب امام رضوی، فیصل قریشی، انچارج پوسٹ گریجوایٹ سیکشن غلام مصطفی، اقبال اکیڈمی کے پرنسپل پرویز اقبال، مرزا تجمل حسین جرال اور دولتالہ پریس کلب کے صدر راجہ صدیق کیانی بھی موجود تھے، ڈاکٹر توقیر احمد ملک نے پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بی ایڈ اگر گریجوایشن کے بعد کریں تو ڈیڑھ سال جبکہ ایف اے کے بعد چار سال میں ہوگا، درس نظامی کے طلبہ اپنی سندیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کرانے کے بعد ماسٹرز اور بی ایڈ پروگرام کے اہل ہونگے، راولپنڈی ریجن کے مستحق طلبہ کے لیے ہم نے 10لاکھ روپے سالانہ کی فیس میں رعائیت رکھی ہے جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 60سے 70لاکھ روپے ہرسال فیس رعائیت فراہم کررہی ہے، اس کے علاوہ ہم نے اقساط میں بھی فیس جمع کرانے کی سہولت دے رکھی ہے، ہر سال موسم خزاں کے ستمبر جبکہ بہار کے داخلے فروری میں ہوتے ہیں، 5ستمبر خزاں کے داخلوں کی آخری تاریخ ہے، دولتالہ اور مضافات کے طلبہ کی سہولت کے لیے اقبال اکیڈمی دولتالہ کو سٹڈی سنٹر بنایا گیا ہے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام پروگرامز کے پراسپکٹس یہاں دستیاب ہونگے،شرکاء سے سید ثاقب امام رضوی نے بھی خطاب کیا۔
Gujar Khan; Inauguration ceremony of Iqbal academy Daultala was held with Regional director Iqbal open university Rawalpindi region Dr Tauqeer Ahmed Malik. All facilities will be assisted by Iqbal open university at the academy.
دولتالہ اور گردونواح میں ڈینگی کا راج
دولتالہ اور گردونواح میں ڈینگی کا راج، محکمہ صحت کی ان ڈور ٹیموں نے دولتالہ کو کھنگال دیا، گھر گھر آگاہی مہم شروع علاقے کی خصوصی نگرانی، ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانیں سیل کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق دولتالہ اور گردو نواح میں گیارہ مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص جبکہ 29مریض مشکوک قرار انہیں زیر مشاہدہ کرلیا گیا، ڈاکٹر عامر شہزاد کی دیہی مرکز صحت دولتالہ میں خصوصی تعیناتی انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی کی روک تھام اور عوام میں آگاہی مہم کے لیے اٹھارہ ان ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں ہر ٹیم میں دو سے تین ممبران موجود ہیں سترہ لیڈیز ہیلتھ ورکر جبکہ چالیس سینٹری پٹرول فیلڈ میں کام کررہے ہیں، ڈینگی لاروے کی موجودگی پر ہم نے ایک سی این جی سٹیشن ایک پٹرول پمپ، ماربل فیکٹری اور ٹائرشاپس سمیت 9دکانوں کو سیل جبکہ 12کے چالان کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے بڑی پریشانی عوام میں شعور کی کمی اور عدم تعاون ہے، لاروے کا سب سے بڑا ذریعہ نالیوں ، گھروں اور ٹائروں میں جمع شدہ پانی ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ جگہوں کو خشک رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں۔