DailyNews

Rural health centre Chakswari should be upgraded to hospital, Maroof Azam

رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کواپ گریڈکرکے ہسپتال کادرجہ دیاجائے

کشمیرانصاف موومنٹ کے چےئرمین معروف اعظم نے کہاکہ چکسواری میں جدیدسہولیات سے آراستہ ہسپتال کاقیام ناگزیرہے ۔رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کواپ گریڈکرکے ہسپتال کادرجہ دیاجائے ۔ڈومال فیض پورشریف کے خواجہ محمدمشتاق کی اہلیہ کی موت کادکھ ہے ۔دوبچوں کی ماں کوسانپ نے ڈسامگربروقت طبی امدادنہ ملنے کی فوت ہوگئی۔ رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں سانپ ڈسے کی ویکسین دستیاب نہیں۔ رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں سٹاف ،ادویات اورسہولیات کافقدان ہے ۔ چکسواری کے عوام کوعلاج معالجہ کے لیے میرپورجاناپڑتاہے۔چکسواری میں ہسپتال کی اشدضرورت ہے جہاں چوبیس گھنٹے ڈاکٹرموجودہوں ۔ر رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کوہسپتال کادرجہ دلانے کے لیے تحریک کاآغاز کررکھاہے۔میں سب دوست احباب کا دل سے شکرگزارہوں جنہوں نے اس تحریک کو مثبت انداز میں لیا اور حمایت کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت سے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کو ہسپتال کادرجہ دینے کی منظوری لی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ اہلیان چکسواری بیدارہوں اورہسپتال کے لیے تحریک کاحصہ بنیں۔اسوقت کامزیدانتظارنہ کریں کہ کوئی فرشتہ آئیگا اور چکسواری میں ہسپتال بنا کر دے جائیگا چکسواری کے نوجوانون اللہ تعالیٰ کی رضاکے لیے تحریک کا ساتھ دیں میں اپنے بزرگوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود اور اپنی اولادوں کو بھی اس تحریک کا حصہ بنائیںیہ تحریک اس وقت تک آگے نہیں بڑھے گی جب تک ہم میں سے ہر ایک اس کا حصہ نہیں بنے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button