معروف سیاسی وسماجی شخصیت غضنفر علی راجہ آف چک مرز ا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی ہر دل عزیز شخصیت راجہ صغیر احمد کوایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد آف مٹور کے والد محترم حاجی باوا غلام فرید مرحوم نے ساری زندگی حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ان کے مشن کو ان کا بیٹا راجہ صغیر احمد آف مٹور پورا کر رہے ہیں ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد آف مٹورعلاقے اور عوام سے بے انتہا محبت کرتے جس کا ثبوت عوام نے25جولائی کو آزاد حثیت میں ان کو45ہزار ووٹ دے کر دے دیا ہے راجہ صغیر احمد کے ساتھ حلقے کی عوام کی دعاہیں ہیں انہوں نے جس طرع الیکشن میں مقابلہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔انشاء اللہ حلقہ پی پی سات میں ایک حقیقی تبدیلی آئے گئی ۔
تمام ووٹروں ، سپورٹروں کا شکر یہ
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں میرا ساتھ دینے والے اپنے تمام ووٹروں ، سپورٹروں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں ۔میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کر تا ہوں کہ آپ جیسے ہزاروں کی تعداد میں بے لوث پیار کر نے والوں سے نوازہ ہے ۔میں اپنے حلقے کی اپنی ماؤں ، بہنوں کا بھی شکر یہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے 25جولائی کو مجھے ووٹ ڈالے الیکشن میں ہار جیت لگی رہتی ہے ہار نے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ مزید جواں ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ خدمت کا سلسلہ رکھے گا نہیں میرے بس میں جو کچھ بھی ہوا اپنے حلقے کی عوام کے لیے کر تا رہوں گا ۔انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے عہدیداران اورجوانوں کا بھی شکر یہ ادا کیا جنہوں نے ان کا الیکشن میں بھر پور ساتھ دیا اور ہر پل ان کے ساتھ ساتھ رہے ناں رات دیکھی ناں دن دیکھا پارٹی اور ان کے لیے بے شمار کام کیا ہے۔راجہ محمد علی نے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی عوام کا بھر پور شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اسی طرع اتحاد کو قائم رکھیں اور آپس میں بھائی چارے کی فضاکو قائم دائم رکھیں ۔
نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا معروف سیاسی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر آمد
نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا معروف سیاسی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر آمد ۔ الیکشن میں ساتھ دینے پر شکر یہ ۔ الیکشن مہم میں عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کیے جاہیں ۔کبھی بھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی ہے عوام علاقہ کو پتہ ہونا چاہے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ اپنے علاقے اور عوام کے مفادات کے لیے کیا ہے ۔ انشاء اللہ حلقہ پی پی سات کی عوام کے تمام مسائل حل ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد نے یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں لس سیداں میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقت کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید نذابت حسین شاہ ، راجہ مدثر ، چوہدری محمد ریاض اور دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے ۔ راجہ صغیر احمد نے الیکشن میں بھر پور ساتھ دینے پر پیر سید مظاہر حسین شاہ ، سید نذابت حسین شاہ ،چوہدری ریاض ، راجہ مدثر اور دیگراہل علاقہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور کہا آپ لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا اپنے علاقے کی عوام کے تمام مسائل ان کی دیلیز پر حل ہونگے ۔