DailyNews

The ban on sacrificing sacrifice without NOC

این او سی کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور اس مقصد کے لئے کیمپ قائم کرنے پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کالعدم مذہبی تنظیموں اور رفاہی اداروں کی طرف سے این او سی کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور اس مقصد کے لئے کیمپ قائم کرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ این او سی کیلئے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر آفس سے رجوع کرکے درخواست دینی ہوگی۔ضلع راولپنڈ ی کی ریونیو حدود میں کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے اجازت نامہ کیلئے درخواستیں دفتر ڈپٹی کمشنر آفس میں 15اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق پیشگی اجازت کے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کو جرم قرار دیدیا گیا ۔ اس پابندی میں کھالوں کا کارووبار کرنے والے تاجر بھی آجاتےہیں۔گزشتہ برس بھی بغیر اجازت کھالیں خریدنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔اس حوالے سے چمڑے کے تاجروں کا موقف ہے کہ گزشتہ برس بھی این او سی نہ لینے والے تاجروں کو تنگ کیا گیا۔ہم کھالیں خریدتے ہیں۔ہمارا کالعدم تنظیموں یا دیگر سے موازانہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ہم ضلعی حکومت کے این او سی کے پابند نہیں20اقسام کےٹیکس کس لئے دیتے ہیں۔

Rawalpindi; The Punjab government has put a ban on sacrificing sacrifice without NOC or setting up a camp.

Show More

Related Articles

Back to top button