شرقی گوجرخان میں قائم پرائیویٹ سکول کے سربراہان نے حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے یکم اگست سے ہی سکول کھول لئے ہیں اور ان میں کلاسز کا آغاز کر کے پڑھائی شروع کر دی ہے۔بعض سکول ایسے بھی ہیں جو ہ ماہ جولائی کے وسط سے ہی کھلے ہیں اور ان کی کلاسز بھی چل رہی ہیں ۔حکومتی احکامات کے مطابق تمام گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو نے کے بعد 11 اگست کو کھلیں گے لیکن پرائیویٹ سکولز کے سربراہان نے ان احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ابھی سے ہی اپنے اپنے ادارے کھول لئے ہیں اور اپنے طلباء کو سکول بھی بلا لیا ہے اس سخت حبس،گرمی ،اور تنگ کمروں میں پڑھائی کا عمل جاری رکھنا طلباء کے لئے انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ صرف بھاری بھرکم فیسیں بٹورنے کاطریقہ کار ہے وگرنہ اس سخت گمی کے موسم میں کم عمر طلباء اتنا زیادہ سفر کر کیااپنے اپنے ادارے میں پہنچ کر کیا تعلیم حاصل کریں گے یہ صرف والدین کی جیب پر ڈا کہ ہے۔
Gujar Khan; Private schools have, once again, challenged the writ of the government by opening schools for the in the summer vacation months despite a government order that they should not do so. Parents are incensed that the education department has turned its back to the practice, which, they say, is both unfair and arbitrary.