DailyNews

Raja Sagheer congratulated by Ch Ali Asghar of Slough and Dhok Baba Baland

راجہ صغیر احمد جنجوعہ کو کامیابی پر مبارکباد۔ سلاؤ، انگلینڈ یوکے میں مقیم چوہدری علی اصغر آف ڈھوک بابا بلند

 راجہ صغیر احمد جنجوعہ کو کامیابی پر مبارکباد۔ سلاؤ، انگلینڈ یوکے میں مقیم خطۂ پوٹھوار سے تعلق رکھنے والے چوہدری علی اصغر آف ڈھوک بابا بلند، کلر سیداں، گوجر خان، ضلع راولپنڈی پاکستان نے فخر مٹور، خادم اعلی راجہ صغیر احمد اپم پی اے کی انتخابات میں کامیابی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد جنجوعہ ایک عوامی لیڈر ہیں جن کو اپنے علاقہ اور حلقہ کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور عوام میں مقبولیت کی بدولت ہی انہوں نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں اپنے تمام سیاسی حریفوں کو شکست دی۔ اور راجہ صغیر کی بالٹی کے نیچے شیر، تیر، بلا، بھالو، ٹینک، کرین اور توپ و تفنگ آ گئے۔ اور آزاد حیثیت میں انتخابات جیت کر عوام کے کے مشورے سے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تاکہ حلقہ کی پسماندگی دور ہو سکے۔

عمران خان کو شاندار کامیابی پر مغل برادران کی مبارکباد

عمران خان کو شاندار کامیابی پر مغل برادران کی مبارکباد۔ پاکستان الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی مسرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سلاؤ، برکشائر انگلینڈ یوکے میں مقیم برٹش پاکستانی راہنماء عبدالحمید مغل آف جہلم ، پنجاب نے پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر چیئرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب عبدالحمید مغل اور انکے بھائیوں ’’ مغل برادران ‘‘ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اب پاکستان میں تبدیلی آ گئی ہے۔ اور عمران خان کی کامیابی سے بین الاقوامی طور پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے جبکہ تارکین وطن کے حوصلے بھی بڑھے ہیں۔ اب پاکستان سے غربت، نحوست، جہالت، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے بھی جلد دور ہونگے۔ پی ٹی آئی خوشحالی لائی۔ مغل برادران نے عمران خان کی جیت پر مٹھائی بھی بانٹی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button