DailyNewsHeadline

Plans to construct u-turn on Muree road at Liaqut Bagh Chauk

مری روڈ پر دو یوٹرن بنانے کی تجویز

مری روڈ پر لیاقت باغ چوک کے مقام پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ایک مرتبہ پھر اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول اور سینٹ میری سکول کے پاس یو ٹرن بنانے اور لیاقت باغ چوک بند کرنے کا تجربہ کیا جا رہا ہے ، اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے حکام کی تجویز پر آر ڈی اے کے میٹرو پولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو ان دونوں یو ٹرن کا اسٹیمیٹ تیار کرنے کیلئے لکھ کر بھجوا دیا ہے ، اگر اس پر عملدرآمد ہو جاتا ہے تو ان دونوں مقامات سے میٹرو ٹریک کے نیچے لگے پودوں کو اکھیڑ دیا جائے گا، اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کو بھی آر ڈی اے سے اطلاع کر دی ہے ، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ان دونوں مقامات پر یوٹرن بنائے گئے تھے مگر جلد ہی یہاں پر ٹریفک بلاک ہونے کے مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے یوٹرن کو بند کر دیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق آر ڈی اے ٹریفک انجینئرنگ حکام نے اسٹیمیٹ بنانے کیلئے متعلقہ شعبے کو لکھ کر تو بھجوا دیا ہے مگر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں پر یوٹرن کی وجہ سے راجہ بازار کی طرف سے آنے والی وہ ٹریفک جو مریڑ چوک یا ٹیپو روڈ کی طرف جائے گی وہ سینٹ میری سکول یو ٹرن مریڑ چوک کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو چوک کر دیگی ، اسی طرح اسلامیہ ہائیر سیکنڈری
سکول کے سامنے بھی یو ٹرن سے بجائے مسائل ہونے کے ٹریفک کے مزید یہاں مسائل پیدا ہونگے ، پہلے بھی یہاں پر یوٹرن بنانے کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے ۔

Rawalpindi; Plans are being made to construct Uturn at Muree road , Laiqut bagh point and close the Liaqut Bagh chauk.

 

Show More

Related Articles

Back to top button