DailyNewsKahuta

Reception given in honour of Raja Sagheer

راجہ صغیر احمد آف مٹور کی کامیابی کی خوشی میں نمبردار ملک فدا حسین آف بھون کی طرف سے پارٹی

راجہ صغیر احمد آف مٹور کی کامیابی کی خوشی میں نمبردار ملک فدا حسین آف بھون کی طرف سے پارٹی ۔ بھون اعوان کی کثیر تعداد میں عوام نے شر کت کی ۔راجہ صغیر احمد آف مٹور کے ساتھ الیکشن میں بھر پور سیاسی تعاون کر نے پر نمبردارملک فداحسین کی طرف سے اہلیان علاقہ کا تہ دل سے شکریہ۔ راجہ صغیر احمد آف مٹور کی کامیابی پر اللہ پاک شکر ادا کرتے ہیں ان کی کامیابی سے حلقے میں ترقیاتی کاموں میں مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون میں علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدا حسین آف بھون نے اپنی رہائش گاہ پر اہل علاقہ کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں اعوان برادری کے سابق کونسلر و امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک محمد رشید ،جنرل کونسلر ملک ناصر شہزاد ،ملک اظہر حسین ،ملک نعیم اشرف ، ملک ندیم اشرف ،ملک انتظار ، ملک سلیم اختر،ملک مختار ، ملک عزیز الرحمن ، ملک مستقیم سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت ۔ اپنے خطاب میں ملک فدا حسین نے کہا کہ راجہ صغیر احمد آف مٹور ایک درد دل رکھنے والے عظیم انسان ہیں ان کی کامیابی سے علاقے کی سیاست میں ایک مثبت اثر پڑھے گا وہ علاقے کی عوام اور ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں انشاء اللہ عوام علاقہ کے تمام بنیادی مساہل حل ہونگے ۔

راجہ صغیر احمد کو مبارکباد

نومنتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو ضلعی جنرل سیکرٹریPML(N)شوکت جنجوعہ ،راجہ فیصل محمود آف ہنیسر ،کونسلر راجہ عباس پپو کی طرف سے مبارکباد۔ گذشتہ 5دن سے قافلوں کے قافلے باوا فرید عوامی سیکر ٹریٹ مٹورجا کر خادم اعلیٰ پی پی سات راجہ صغیر احمد کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کا مبارکباد دینے کا سلسلہ 5دنوں سے مسلسل جاری ہے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے ہزاروں کی تعداد میں روزانہ ووٹرز باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میںآکر اپنے محبوب قائد کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں گذشتہ روز مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ممبر ضلع کونسل راجہ شوکت اقبال جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیصل محمود آف ہنیسر راجگان،جنرل کونسلریوسی مٹور راجہ عباس پپو آف بگلہ راجگان ،ٹکال کی سادات برادری کے پیر سیدساجد حسین شاہ ،سید نوید شاہ ،سید اسد عباس نقوی ،سید یاسر شاہ ،جیری شاہ ، سید حسنات ،ممیام راجگان کے راجہ بابو افضل آف ممیام ،راجہ بابو ظفر اقبال ، راجہ شجاع ، راجہ ثقلین ، راجہ عبا س پپو، راجہ کاشی ،راجہ آصف ، راجہ عمران ، راجہ تبسم ، راجہ ظفر ، راجہ انجم ، راجہ احمد صغیر ، راجہ صداقت ، ڈھوک رجام یوسی چوآخالصہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری آصف ایڈوکیٹ، چوہدری ادریس ، چوہدری محبوب ،چوہدری شعیب ، چوہدری صفدر، چوہدری ارشد،ابراہیم ،چوہدری شبیر ، چوہدری رفیق ،صوبیدار لیاقت ،صوبیدار یٰسین ،چوہدری شوکت ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی آف سموٹ ،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، چوہدری اسدآف سموٹ نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میںآکر اپنے محبوب قائد کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button