گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں سٹریٹ لائٹ کئی ماہ سے بند پڑی ہے رات کو گلی محلوں میں اندھیرے کا راج بلدیہ گوجرخان بڑکی جدید میں سٹریٹ لائٹ کا نظامف بحال کر کے عوام کی مشکلات کاخاتمہ کیا جائے تفصیلات کے مطابق بڑکی جدید میں عرصہ دراز سے سٹریٹ بند پڑی ہے جس کے باعث سرشام ہی گلی محلے اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں جس سے رات کی تاریکی میں راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے بالخصوص ضعیف العمر افراد کو علی الصبح اور رات کو نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد میں جانے کیلئے گلی محلوں میں اندھیرے کے باعث سخت دشواری کا سامنا ہے آبادی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری فور پر سٹریٹ لائٹ کا نظام بحال کر کے عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے
Gujar Khan; The local authorities in Gujar Khan are asked to take notice of street lights being out of order in Barki Jadeed area of Gujar Khan for past few months.
تحصیل بھر میں ترقیاتی کام راجہ پرویز اشرف کی کارکردگی کی واضح مثال ہے
حلقہ این اے 58کے عوام نے راجہ پرویز اشرف کی بطور وزیراعظم پاکستان حلقہ کیلئے خدمات کا اعترا ف کر لیا اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے یہ بات گوجرخان کے معروف تاجر غلام قمر نے اپنے ایک بیان میں کہی غلام قمر نے کہا کہ گوجرخان کے عوام پر اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ راجہ پرویز اشرف جیسی قدر آور شخصیت گوجرخان کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے حوالے سے راجہ پرویز اشرف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا تحصیل بھر میں ترقیاتی کام راجہ پرویز اشرف کی کارکردگی کی واضح مثال ہے
گوجرخان اندرون شہر اور سروس روڈ کے نالوں کی صفائی کی جائے ذرا سی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی
گوجرخان اندرون شہر اور سروس روڈ کے نالوں کی صفائی کی جائے ذرا سی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں اور نالوں کا گندا پانی سڑک پر آجاتا ہے جس سے گندگی اور بدبو ہر طرف پھیل جاتی ہے شہریوں نے نے بلدیہ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر میں تمام نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر کرائی جائے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہونے سے ذرا سی بارش سے نالے بھر جاتے ہیں اور نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے نالوں کی صفائی کا عمل فوری شروع کیا جائے تاکہ شہری آبادی کے مکینوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے