DailyNewsKallar Syedan

Block factory opens at Pinnu market, Mamyam

بسمہ اللہ بلاک فیکٹری پنوں مارکیٹ ممیام کی افتتاحی تقریب

سابق چیرمین یو نین کو نسل دوبیرن کلاں مولوی عبدالخالق(مرحوم) کے پوتے راجہ احترام الحق آف سکوٹ نے پنوں مارکیٹ ممیام کے قریب ایک بلاک فیکٹری کاقیام عمل میں لایا ہے۔ بسمہ اللہ بلاک فیکٹری میں ماہر انجینئر کی زیر نگرانی معیاری بلاک بنا نے کاکام شروع کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہو ئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد تھے۔ خطیب جامع مسجد سکوٹ مولانا سلیم چشتی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ معروف عالم دین مولانا اقبال قریشی نے کاروبار میں خیرو برکت کی دعاکی۔فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کی تواضع لذید اور مزیدار بریانی سے کی گئی۔

Kallar Syedan ; Raja Eitram Ul Haq has opened block making factory at Pinnu Market in Mamyam.

Show More

Related Articles

Back to top button