DailyNews
PTI Victory celebrated in Stoke on Trent
پاکستان میں تحریک انصاف کی کامیابی پر سٹوک آن ٹرینٹ میں پارٹی کارکنوںکا جشن

پی ٹی آئی رہنما چوہدری قیصرمحمود اور چوہدری عمران خورشید کی قیادت میں پارٹی کی کامیابی کی خوشی میں ریلی بھی نکالی گئی۔ کارکنوں نے پارٹی پرچم کیساتھ عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ نظامت کے فرائض کشمیر پی ٹی آئی مڈلینڈ کے سیکرٹری جنرل چوہدری امجد نے ادا کئے۔تقریب سے میزبان چوہدری قیصر محمود، چوہدری وقار علی، عدنان سعید منہاس، راجہ محمد رمضان، ملک بلال، چوہدری افسر، چوہدری علی احمد عابد سمیت پی ٹی آئی سٹوک آن ٹرینٹ اور کشمیر پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
Stoke on Trent; The Pakistani community members in Stoke on Trent led by Qaiser Mahmood and Ch Imran Khurshid celebrated PTI victory in Pakistan.