DailyNewsGujarKhan

Highway authorities leave dug large pot holes and disappear

ہائی وے اتھارٹی کی نااہلی جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ موت کے گڑھے کھود کر غائب

 نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نااہلی جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ موت کے گڑھے کھود کر غائب، حادثات معمول بن گئے ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی اعلیٰ احکام سے این ایچ اے کی غفلت پر نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق روات سے گوجرخان تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکیدار نے جی ٹی روڈ پر مرمتی کے نام پر جگہ جگہ گڑھے کھود کر مسافروں کیلئے موت کا سامان پیدا کر دیا ہے رات کے وقت اور بارش کے دوران ان گڑھوں میں پانی کھڑا ہو جاتاہے جس سے اسپیڈ میں آنے والی گاڑیوں کی ڈرائیور اور موٹر سائیکل سواروں کو زوردارچمپ لگتا ہے اور وہ توازن برقرار نہ رکھنے سے حادثہ کا شکار ہوجاتے ہیں گزشتہ شام بھی مجید موڑ کے قریب بابر نامی نوجوان کا موٹرسائیکل ان گڑھوں کے باعث حادثہ کا شکار ہوااور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکااوراس کی موت واقع ہو گئی آئے روز ہونے والے حادثات کے باعث متعدد افراد زخم ہو چکے ہیں ایک مہینہ ہونے کو ہے ٹھیکیدار نے مرمت کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی عوامی حلقوں نے شہریو ں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی تھری راجہ خرم پرویز کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی

پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی تھری راجہ خرم پرویز کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی ریٹرنگ آفیسر ممتاز احمد مغل کو پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ خرم پرویز نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے ریٹرنگ آفیسر نے مسترد کر دیا راجہ خرم پرویز اشرف نے حالیہ انتخابات میں 42158ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ 48117ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے

گوجرخان میڈیا سنٹر اخبار مارکیٹ میں اتوار کی صبح نماز فجر کے بعد اخبارات کی تقسیم کے موقع پر اخبارمٹھائی تقسیم کی گئی

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرو یز اشرف کی حالیہ الیکشن میں شاندار جیت پر گوجرخان میڈیا سنٹر اخبار مارکیٹ میں اتوار کی صبح نماز فجر کے بعد اخبارات کی تقسیم کے موقع پر اخبارمٹھائی تقسیم کی گئی ،چیئرمین منیر احمد ملہوترہ ،وائس چیئرمین بشیر احمدسیٹھی ،جنرل سیکرٹری ملک امجد حسین ،مرزا عرفان ،ارشد سیٹھی اور دیگر نے راجہ پرو یز اشرف کے چناؤ کو علاقہ کے لیئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہلِ گوجرخان نے 2013کے الیکشن میں فرزندِپوٹھوہار سے ہونیوالی زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے ملک بلکہ دنیا بھر میں گوجرخان کا نام روشن کرنے اوراپنے علاقہ پر ترقی وروزگارکے دروازے کھولنے جیسے احسانات کا قرض چکا دیا

ہار جیت میدان کا حصہ ہے,چوہدری مظہر حسین وارثی

مسلم لیگی کارکن چوہدری مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ اہل گوجرخان نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیے میاں نوازشریف سے اپنی والہانہ محبت کااظہار کیا ہار جیت میدان کا حصہ ہے ہم گھبرانے والے نہیں سیاست کے میدان میں موجود ہیں مسلم لیگ ن اور ہمارے قائدین اسی محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ان کے دکھ درد میں ہر طرح سے ساتھ ہونگے اہل علاقہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے مسلم لیگی قائدین عوام کے مسائل اور مشکلات کے خاتمہ کیلئے ہمیشہ کی طرح ہر سطح پر آواز بلند کریں گے اور گوجرخان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے مظہر وارثی نے کہا کہ گوجرخان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیے سپورٹ کیا انشاء اللہ عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے

پولیس تھانہ گوجر خان کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری

پولیس تھانہ گوجر خان کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری،اسلحہ اور شراب برآمد کر کے پانچ افراد کیخلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عدنان احمد سے 1عدد پسٹل 5 روند، شکیل احمد سے 1 عدد پسٹل 4روند،سعید احمد سے 1عدد پسٹل 5 روند، وزیر گل سے 1عدد پسٹل 3 روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے علاوہ ازیں منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمدآصف سے 10 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button