AJKDailyNewsHeadline

Change comming to Dadyal as PTI take out massive public rally

پاکستان میں تحریک انصاف کی کامیابی پر ڈڈیال میں تحریک انصاف کا کامیاب پاور شو اظہار تشکر ریلی کا انعقاد

پاکستان میں تحریک انصاف کی کامیابی پر ڈڈیال میں تحریک انصاف کا کامیاب پاور شو اظہار تشکر ریلی کا انعقاد ہزاروں موٹر سائیکلوں اور سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ ہزاروں افراد کی ریلی میں شرکت ریلی میں شریک افراد کے فلک شگاف نعرے جبکہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو تحریک انصاف کی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا ریلی کا آغاز سنڈل کراس سے ہوا اور ڈڈیال شہر کا چکر لگانے کے بعد بھلوٹ چوک میں ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گیا پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی آزاد کشمیر کی حکومت کا سورج بھی غروب ہوتا نظر آرہا ہے فاروق حیدر ایک چور کی خاطر لاہور گئے اور وہاں حکومتی خزانے کے کروڑوں روپے اپنی عیاشی میں لگا دیے گڈ گورننس کے نام پر آزاد حکومت انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے اداروں پر ٹھیکدار بٹھا دیے گئے ہیں حکومت اپنا قبلہ درست کر ے عمران خان پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بہت جلد آزاد کشمیر کی کرپٹ حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے پی ٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق کا جلسہ سے خطاب جلسے سے چیف چوہدری محمد تاج، پی ٹی آئی ضلع میرپور کے چیف آرگنائزر خان ظفر خان، ندیم کیانی ایڈووکیٹ،لالہ چوہدری عبدالمالک، چوہدری نوید رمضان،چوہدری عمران زاہد ،عدنان فاضل ایڈووکیٹ،چوہدری شیرزااور دیگر نے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی پر ڈڈیال میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق کی قیادت میں اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی ریلی میں مختلف یونین کونسلوں اور ڈڈیال شہر سے درجنوں ریلیاں شامل ہوئی اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان تحریک انصاف کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے سنڈل کراس سے مقبول بٹ شہید تک راستے میں کئی مقامات پر لوگوں نے ریلی کا استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور چوہدری اظہر صادق کو ہاربھی ڈالے ریلی جب واپس بھلوٹ چوک پہنچی تو وہاں پر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اظہر صادق نے مزید کہا کہ ڈڈیال میں تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کے منصوبوں کو کیش کروا رہی ہے حکومت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میں ایک سرجن کو تعینات نہیں کر سکی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سائنس ٹیچر کی عدم دستیابی موجودہ حکومت کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت برداشت کر لیا آئندہ حکومت نے کوئی بھی انتقامی کاروائی کی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے حکومت نے ڈڈیال میں ہر ادارے پر اپنا ایک کارندہ تعینات کر کے ٹھیکداری سسٹم چلایا ہوا ہے حکومت کی سربراہی میں زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈڈیال میں ہزاروں افراد نے تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کر کے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کر دیا ہے ۔

Dadyal; Huge PTI rally was taken out in dadyal by PTI supporters, They said hange has come to dadyal as well. Ch Naveed Ramzan announced to join the change by joining the party.

ڈڈیال کی سیاست میں بڑی تبدیلی, چوہدری نوید رمضان اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

ڈڈیال کی سیاست میں بڑی تبدیلی سابق وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد کے خاندان کے کئی افراد چوہدری عمران زاہد ،چوہدری عرفان زاہد،پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما اور چوپدری افسر شاہد کے قریبی ساتھی چوہدری نوید رمضان اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مزید کئی اہم رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دے دیا عنقریب اہم رہنماؤں کی شمولیت سے ڈڈیال کی سیاست میں بڑے بریک تھرو کے امکان پی ٹی آئی ڈڈیال کے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق متحرک ہو گئے ڈڈیال میں الیکشن سے پہلے الیکشن کا سماں تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کی سیاست میں بڑی تبدیلی آگئی سابق وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد کے خاندان کے کئی افراد چوہدری عمران زاہد اور چوہدری عرفان زاہد کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے جبکہ پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما اور چوہدری محمد افسر شاہد کے قریبی ساتھی چوہدری نوید رمضان بھی پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر افسر شاہد کے قریبی رشتہ دار چوہدری عمران زاہد نے پیپلز پارٹی پر شدید کرپشن اور بیڈ گورننس کے الظامات لگاتے ہوئے اپنے کئی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری نوید رمضان نے عمران خان کے ویژن سے متاثر ہوکر پیپلز پارٹی کو خیر آباد کر کے تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کے ہاتھ مضبوط کرنے کا اعلان کیا پیپلز پارٹی کے دونوں اہم رہنماؤں اور سابق وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد کے رشتہ داروں کا تحریک انصاف میں شامل ہونے پر ڈڈیال کی سیاست میں بھونچال آ گیا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مزید کئی رہنماؤں نے تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق سے رابطہ کر کے پارٹی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی اظہر صادق نے کئی رہنماؤں کو مزید کچھ عرصہ انتظار کرنے کچھ افراد کو اگلے کچھ عرصہ میں شامل کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button