DailyNewsKahuta

Raja M Ali and Murtaza Satti ask for recount of votes

راجہ محمد علی اور تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی اور تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں ریٹرننگ آفیسر کے پا س جمع کرادیں ۔ درخواستوں پر آج بحث ہوگی ۔ جبکہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار غلام مرتضیٰ ستی 196ووٹ ۔ مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی 77۔ راجہ صغیر احمد آزاد نے76۔ تحریک لبیک کے حافظ منصور ظہور نے 30۔ چوہدری ایوب پی پی پی نے 11۔ ایم ایم اے کے راجہ تنویر نے دو ووٹ حاصل کیئے جبکہ 86ووٹ مسترد کر دیئے گئے ۔ ۔ پوسٹل بیلٹ کے نتائج کے بعد کامیاب آزا د امیدوار راجہ صغیر احمد کے ووٹوں کی مجموعی تعداد 44293۔ مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی 42459ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی 40528ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ آزا د میدوارراجہ صغیر احمد سے ہارنے والے دونوں امیدواروں راجہ محمد علی اور غلام مرتضیٰ ستی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیئے اپنی الگ الگ درخواستیں بھی ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں جمع کرادیں ہیں ۔ جن پر آج بروز ہفتہ بحث ہوگی ۔

Kahuta; Raja Mohammad Ali PML-N and Ghulam Murtaza Satti who have both lost to Raja Sagheer Ahmed in PP7 have asked election commission to re count the votes.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button