DailyNews

M Amin holds reception for Slough friends in Birmingham

محمد امین آف گوجر خان حال مقیم برطانیہ نے اپنے دوست و احباب کی زریاب میں ضیافت

 برمنگھم، ویسٹ مڈلینڈز، انگلینڈ یوکے میں منعقدہ پوٹھواری کلچر و ثقافت سے بھرپور رنگا رنگ میلہ دیکھنے کے بعد جناب محمد امین آف گوجر خان حال مقیم برطانیہ نے اپنے دوست و احباب کی زریاب میں ضیافت کی اور انواع و اقسام کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی۔ معزز مہمانوں میں جناب چوہدری حسن اختر آف سلاؤ، بزنسمین چوہدری محمد خالد، چوہدری ظہور احمد چٹھہ، راجہ ظفر الھق جنجوعہ، چوہدری علی اصغر، راجہ حنیف، غلام دستگیر اور طاہر سلیم کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برمنگھم میں منعقدہ میلہ نے اہلیان وطن کے دل جیت لئے۔ اپنے وطن کی یاد تازہ کر دی۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم اور پنجاب لانسرز کے تعاون سے منعقدہ میلہ میں اپنی ثقافت و زبان کو فروغ دینا اپنی شناخت و پہچان کا ذریعہ ہے جبکہ بچے بھی روشناس ہوتے ہیں۔ انہوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کی جبکہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Birmingham; Mohammad Amin now settled in Redditch and from Gujar Khan, held a reception for friends from Slough in Birmingham.

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button