DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Munira Yameen Satti elected on special seat for women

خواتین کی مخصوص سیٹ پر کہوٹہ نڑھ کی منیرہ یامین ستی رکن پنجا ب اسمبلی منتخب

 خواتین کی مخصوص سیٹ پر کہوٹہ نڑھ کی منیرہ یامین ستی رکن پنجا ب اسمبلی منتخب ۔کہوٹہ پہنچنے پر کنیسر ستیاں اور نتھوٹ کے مقام پر لیگی خواتین کی طرف سے پر تباک استقبال ۔ منیرہ یامین ستی سابق صوبائی وزیر کرنل محمدیامین ستی(مر حوم) کی صاحبزادی ،فرزند کوہسار چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ محترمہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی محترمہ ثوبیہ انور ستی کی والدہ محتر مہ ہیں ۔ تفصیل کے مطابق حالیہ الیکشن میں خواتین کی سپیشل سیٹ پر تحصیل کہوٹہ کی یوسی نڑھ کی رہائشی منیرہ یامین ستی کو رکن پنجاب اسمبلی منتخب کر لیا گیا منیرہ یامین ستی کا ایک بہت بڑھے سیاسی گھرانے سے تعلق ہے وہ ایک عظیم باپ کی بیٹی ہیں جن کو آج بھی علاقے کا بچہ بچہ اچھے الفاظ میں یاد کر رہا ہے منیرہ یامین ستی سابق صوبائی وزیر کرنل محمدیامین ستی(مر حوم) کی صاحبزادی ،فرزند کوہسار چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ محترمہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی محترمہ ثوبیہ انور ستی کی والدہ محتر مہ ہیں۔گذشتہ روز وہ کہوٹہ تشریف لاہیں جہاں نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں اور جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد کی قیادت میں لیگی خواتین نے ان کا پر تباک استقبال کیا ۔منیرہ یامین ستی نے تمام خواتین کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ میں اپنی قیادت بلخوص میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کر تی جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کیا انشاء اللہ اپنے علاقے کی خواتین کے تمام مسائل حل کر نے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاوں گئی ۔

Kahuta; Munira Yameen Satti of village Narr has been elected on special seat for women, a reception was held for her at Kansair Sattian and Nathot. Munira Yameen Satti is the sister of Bilal Yameen Satti.

نو منتخب ایم پی اے “فرزند مٹور” راجہ صغیر احمدکو کامیاب ہونے پرنوجوان سیاسی شخصیت کامران کیانی آف بگلہ راجگان کی طرف سے مبارکباد

نو منتخب ایم پی اے “فرزند مٹور” راجہ صغیر احمدکو کامیاب ہونے پرنوجوان سیاسی شخصیت کامران کیانی آف بگلہ راجگان کی طرف سے مبارکباد ۔ نوجوان سیاسی شخصیت کامران کیانی آف بگلہ راجگان نے اپنے دیگر دوستوں اور عزیز و اقارب کے ہمراہ باوا فرید عوامی سیکر ٹریٹ مٹور جا کر راجہ صغیر احمد آف مٹور کو مبارکباد پیش کی۔جبکہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات میں برزگ صحافی اشرف کیانی،حافظ صغیر احمد ، ملک کلیم احمد،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی ،عبمعروف سیاسی ومساجی شخصیت عبد القدوس عباسی،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ ،چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی،راجہ شیر بہادر،راشد مبارک عباسی،اسد محمود ستی ، راجہ عباس پپو ،سید نذابت شاہ ،ذوالفقار ستی ،اشتیاق ستی نے دلی کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے فرزند مٹور راجہ صغیر احمد رکن صوبائی اسمبلی پنجاب عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کر نے میں اپنا کردار ادا کر یں گے اور عوام کی تو قعات پرپو را اتریں گے۔

عوام کے تمام مسائل حل ہونگے ۔بلال یامین ستی چیئر مین یوسی نڑھ

بلال یامین ستی چیئر مین یوسی نڑھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کے تمام مسائل حل ہونگے ۔یوسی ہوتھلہ میں سابقہ حکومت کے دوران بھی کرڑوں روپے کے کام ہوئے ہیں انشاء اللہ حکومتی سیٹ اپ مکمل ہوتے پہلی فرصت میں نتھوٹ کے لیے واٹر سپلائی سکیم منظور کراہیں گے ۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے بلال یامین ستی کا تہ دل سے شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق یوسی ہوتھلہ کے جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری کی رہائش گاہ پر فرزند کوہساربلال یامین ستی چیئر مین یوسی نڑھ نے اہلیان علاقہ کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں کہ آپ الیکشن میں میرا ساتھ دیتے ہیں میرے انتخاب پر آپ لوگ لبیک کہتے ہیں میں آپ لوگوں کا احسان نہیں بھلاسکتا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے میری ہمشیرہ محترمہ کو سپیشل سیٹ پر ممبر رکن اسمبلی منتخب کیا ہے انشااللہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں گے ۔ اس موقع پروائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیا ق احمد ستی آف کنیسر ستیاں ، ڈاکٹر راجہ عرفان ، راجہ منگتا خان ، راجہ جنیداور دیگر اہل علاقہ موجود تھے ۔

پی ٹی آئی کی نمایاں کامیابی عمران خان کی بائیس سالہ جد وجہد کا پھل ہے

راجہ سعید احمد اور راجہ الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی نمایاں کامیابی عمران خان کی بائیس سالہ جد وجہد کا پھل ہے۔ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتاہوں قوم نے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو شکست دے کر یہ ثابت کردیا کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں۔انہوں نے ووٹ کی پرچی سے ان لوگوں سے نجات حاصل کر لی ۔عام انتخابات میں کامیابی پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور صاف شفاف انعقاد پر اداروں کے مشکور ہیں پوری قوم نے لیٹروں اور شعبدہ بازوں کو
ووٹ کی طاقت سے شکست فاش سے ودچار کیا ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ٹینکر ایسویشن کے جنرل سکریٹری راجہ سیعد احمد آف گڑھیٹ نے یوسی مواڑہ میں تحریک انصاف کی کامیابی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج نئے پاکستان کا خواب پورا ہوچکا ہے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی قوت بن چکی ہے ،شاہد خاقان عباسی کو حلقہ کے عوام نے مسترد کردیا ہے ۔تقریب سے سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف حسین،قاری ظفیر احمد،راجہ اعجاز آف بملوٹ،راجہ احتشام ایڈووکیٹ،راجہ امتیاز کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا اس سے قبل کارکنان نے موٹر سائیکل ریلی نکالی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگرے ڈالے اور زبردست آتش بازی بھی کی گئی اس موقع پر عوام کا جم غفیر جمع تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button