DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Armed robbery committed in village Dolial

نواحی گاؤں دولیال میں ڈکیتی کی سنگین واردات

نواحی گاؤں دولیال میں ڈکیتی کی سنگین واردات ، مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی قیمتی اشیاء اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دس بجے کے قریب نواحی گاؤں دولیال کے رہائشی زاہد قریشی کے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے گن پوائنٹ پر گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر کے تین گھنٹے سے زائد وقت تک گھر کی تفصیلی تلاشی لیتے رہے کچن اور باتھ تک چیک کئے اورسات تولے طلائی زیورات دولاکھ چالیس ہزار نقدی مسجد فنڈ کا ایک لاکھ روپے دو عدد قیمتی موبائل فون اور دیگرقیمتی سامان لوٹ کر سنگین تائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے زاہد قریشی کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو پنجابی اور پوٹھوہاری زبان بول رہے تھے اور جس طرح انہوں نے تین گھنٹہ سے زائد وقت میں سارے گھر بشمول کچن اور باتھ کی تفصیلی تلاشی لی اور ساتھ ساتھ گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے اس سے محسوس ہوتا تھا کہ وہ کسی کے کہنے پر واردات کر رہے ہیں اور کسی بڑی رقم کی تلاش میں ہیں زاہد قریشی نے پرچہ کیلئے درخواست تھانہ گوجرخان میں دے دی ہے

Gujar Khan; Four armed men burst in to home of Zahid Qureshi in village Dolial, all the expensive jewellery goods were taken from the home, Gujar Khan police are investigating the incident.

بلدیہ گوجرخان کی نااہلی کے باعث سروس روڈ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

بلدیہ گوجرخان کی نااہلی کے باعث سروس روڈ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ترقیاتی منصوبے کے نام پر کھودی گئی سڑک نے جوہڑ کی شکل اختیار کر لی مچھروں کی افزائش کا مرکز بننے سے وبائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق بلدیہ گوجرخان نے کئی ہفتہ قبل سروس روڈ کی ایک سائیڈ ترقیاتی کام کے حوالہ سے کھودی تھی لیکن ابھی تک کام مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے ساری سڑک پر تعمیراتی میٹریل پھیلنے اور کھدائی کے باعث گڑھوں میں برساتی پانی کھڑا ہے جبکہ تاجروں نے ان گڑھوں میں کچرا پھینک کر کسر پوری کر دی ہے گندگی کے ڈھیروں اور کھڑے پانی سے مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے چیئرمین بلدیہ صورتحال کا نوٹس لے کر ترقیاتی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کردار ادا کریں

مخالفت برائے مخالفت کی سیات کا گوجرخان سے ٰخاتمہ ہمیشہ کیلئے کیا جائے,چوہدری ریاض

اہل گوجرخان نے اپنی بے پناہ محبتوں سے نوازا ہے ووٹ دیئے سپورٹ کیا ان کا بے حد احسان مند ہوں ہم اپنے قائد میاں محمدنوازشریف کے ساتھ ہیں عوام نے نوازشریف کا ساتھ دیا ہے الیکشن کے بارے میں جو انگلیاں اٹھ رہی ہیں وہ حقیقت ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمدریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر وہ پورا اترتے ہوئے گوجرخان کے دیرینہ مسائل اور مطالبات کو ضرورپورا کرائیں گے چوہدری محمدریاض نے کہا کہ گوجرخان میں دو یونیورسٹیاں جدید طرز کا ہسپتال لنک روڈانتہائی ضروری ہیں گوجرخان کی ضرورت ہیں اگر میں کامیاب ہوتا تو یہ میری اولین ترجیحات میں شامل تھا ان پر توجہ دینی چاہیے ہم نے کامیاب ہونے والے چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد کو مبارک باد دی کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیات کا گوجرخان سے ٰخاتمہ ہمیشہ کیلئے کیا جائے چوہدری ریاض نے مزید کہا کہ باشعور عوام نے میاں محمد نوازشریف کے ساتھ ووٹ کے ذریعے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button