چکسواری کی نواحی یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع ڈومال میں سانپ ڈسنے سے دوبچوں کی ماں جاں بحق خواجہ مشتاق کی اہلیہ کچن میں ناشتہ تیارکررہی تھی کہ سانپ نے کاٹ لیاآرایچ سی چکسواری میں ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے میرپورریفرکیاگیامگرراستے میں ہی دم توڑ گئی عوام علاقہ کاآرایچ سی چکسواری کی اپ گریڈیشن اورچوبیس گھنٹے ڈاکٹرکی حاضری یقینی بنانے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع ڈومال کے رہائشی خواجہ عبدالرزاق کی بہواورخواجہ مشتاق کی اہلیہ اپنے گھرکے با ورچی خانہ میں بچوں کے لیے ناشتہ تیار کررہی تھی کہ سانپ نے ڈس لیاجسے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری لے جایاگیامگرآرایچ سی چکسواری میں سانپ کاٹے مریضوں کے لیے ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے میرپورریفرکیاگیامگرراستے میں دم توڑگئیں ۔مرحومہ دوبچوں کی ماں تھیں ۔مرحومہ ی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات عوام کثیرتعدادنے شرکت کی ۔مرحومہ کو ڈومال کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ عوام علاقہ فیض پورشریف چکسواری نے آرایچ سی چکسواری میں ویکسین کی عدم دستیابی پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ موسم برسات میں آئے روزسانپ ڈسنے کے واقعات رونماہوتے ہیں ۔رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں ڈاکٹرکی چوبیس گھنٹے حاضری اورجدیدلیباٹری کاقیام عمل میں لایاجائے تاکہ مریضوں کومیرپورنہ لے جا ناپڑے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کواپ گریڈ کیاجائے
Chakswari; Wife of Khawaja Mushtaq was bitten by snake in village Domal, while working in her kitchen, she was being taken to hospital but died due to no vaccine being available at the hospital.