قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57میں تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی جبکہ کہوٹہ کے صوبائی حلقہ پی پی سات میں آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد نے کانٹے دار مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی ۔ صداقت علی عباسی نے 136249ووٹ حاصل کیئے جبکہ ان کے مد مقابل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 124703ووٹ لیئے اور 12ہزار کی ووٹوں سے الیکشن ہار گئے ۔ تحریک لبیک کے حلقہ این اے 57سے امیدوار جاوید اختر عباسی نے تقریباََ 27000ووٹ لیکر تیسری اور پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی وزیر مہرین انور راجہ نے 24000ہزار ووٹ حاصل کر کے بدترین شکست کا سامنا کیا ۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کہوٹہ سے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد نے 44217ووٹ حاصل کرکے مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد علی سے تقریباََ 1900کی برتری حاصل کی ۔ راجہ محمد علی 42382ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی سات غلام مرتضیٰ ستی نے 40332ووٹ حاصل کیئے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔ حلقہ پی پی سات میں تحریک لبیک کے امیدوار حافظ منصور ظہور نے 15038ووٹ حاصل کیئے اور چوتھے نمبر پر رہے ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری ایوب 9247ووٹ حاصل کر کے پانچویں نمبر پر رہے ۔ کامیاب آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کے حامیوں نے کہوٹہ شہر میں بڑا جلوس نکالا اور نعرے بازی بھی کی ۔ راجہ صغیر احمد نے اس موقع پر کامیابی پر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔