حلقہ این اے 58،پی پی 8اورپی پی 9گوجرخان میں قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور صوبائی دونوں سیٹیں پی ٹی آئی نے جیت لیں حالیہ الیکشن کے رزلٹ حیران کنہیں اور لگتا ھے کہ عوام اب سیاسی جماعتوں کے بجائے کار کردگی ،ترقیاتی کاموں اور شخصیات کو ووٹ پول کر رہے ہیں تفصیل اس اجمال کی کچھ یوں ھے کہ121000سے 2013کا الیکشن جیتنے والے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اس دفعہ شکست فاش سے دوچار جبکہ سابق الیکشن میں جاوید اخلاص سے بڑی لیڈ ہارنے والے راجہ پرویز اشرف اس دفعہ 125000ووٹ لیکر کامیاب جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد عظیم نے بھی کانٹے کا مقابلہ کرتے ہوئے 96000ووٹ لیے جبکہ پچھلے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار فرحت فہیم بھٹی نے 39000ہزار ووٹ لیے تھے اسی طرح پی پی 9میں حلقہ میں ناقابل شکست سمجھے جانے والے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نا اہلی کی وجہ سے خود الیکشن میں حصہ نہ لے سکے اور اپنے بھائی فیصل عزیز بھٹی کو میدان میں اتارا لیکن عوامی رائے نے شوکت عزیزبھٹی کے بھائی کو ان کی جگہ نہ دی اورپچھلے الیکشن میں ہارنے والے پی ٹی آئی کے چوہدری ساجدمحمودگجر کو 51524ووٹ کی واضع برتری سے مسلم لیگ ن کے راجہ حمید،پیپلز پارٹی کے چوہدری سرفراز اور آزاد امیدوار فیصل عزیز بھٹی سے جیت گے اسی طرح پی پی 8کے جیتنے والے چوہدری جاوید کوثر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اور پیپلز پارٹی کے خرم پرویز راجہ کو شکست دے کر کامیاب ٹھہرے الیکشن کے یہ نتائجعلاقہ اور عوام کی بہتری کے لیے کیا کردار ادا کریں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا البتہ مبصرین اسے بدلتی سوچ اور عوامی شعور کی بلوغت قراردے رہے ہیں
Gujar Khan; Ex Prime Minister Raja Parvez Ashraf has been elected as the new MNA in NA-58 constituency, he defeated Ch M Azeem and Raja Javed Ikhlas.
In PP7 constituency where Raja Sagheer Ahmed (Independent) was elected , in PP8 Ch Sajid Mahmood (PTI) was victorious and in PP9 Ch Javed Kausar (PTI) was victorious.
راجہ پرویز اشرف نے کامیابی کے بعد ،،میڈیا ،،سے گفتگو
میں اللہ تعا لیٰ کے بعد گوجرخان کے عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے میری خدمات کو سراہتے اورمجھ سے بے مثال محبت کا اظہار کرتے ہوئے مجھے تخت گوجرخان پرمسند نشیں کیااورجس تاریخی کامیابی سے نوازمیں ساری زندگی بھی محبوب عوام کی چاکری کرتا رہوں تو یہ کم ھے خصوصا اس لیے بھی کہ پڑنے والے ایک لاکھ پچیس ہزار ووٹ آج تک گوجرخان میں کسی اور امیدوار کو اتنے ریکارڈ ووٹ نہیں پڑے محبتوں کا یہ قرض میں ساری عمر نہیں اتار سکتا گوجرخان عوام خصوصا اپنے بزرگوں ،ماوں اور بہنوں کی محبتوں کو کسی صورت نہیں بھول سکتا گوجرخان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پہلے سے بڑھ کر کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم نومنتخب ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 58راجہ پرویز اشرف نے کامیابی کے بعد ،،میڈیا ،،سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر پیپلز پارٹی گوجرخان کے ممتاز راہنما سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ،سید اکرام حسین ایڈوکیٹ ،راجہ احسان الحق قاضیاں،شاہد علی بٹ،راجہ سہیل عزیز گڈو،راجہ ہما عباس،کونسلر ساہنگ راجہ عابد رکھ،کونسلر ساہنگ راجہ شکیل ،راجہ خاور پھروال،کونسلر سٹی راجہ افتخار وزیر،چیئر مین مامونرشید قریشی،چیئر مین میاں عامر رحمٰن وجاوید مغل پٹھان دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میں نے تحصیل کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے ماسٹر پلان تیار کر لیا ھے اپنے سابقہ دور کے پائپ لائن میں منصوبوں کے علاوہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں کام میری ترجیحات میں شامل ھے اب ہم ایک نئے جذبے سے نئی سحر کی بنیاد رکھیں گے