تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت سازی جاری سینکڑوں افراد نے دیگر سیاسی جماعتیں چھوڑ کر تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی تحریک لبیک نے یونین کونسل کٹھاڑ میں رکنیت سازی کا کیمپ لگا کر سینکڑوں افراد کو تحریک میں شامل کر لیا تحصیل ڈڈیال کے امیر جنید ہاشمی تحریک کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں ان کی دن رات کی محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ضلعی ناظم تحریک لبیک پاکستان چیئرمین محمد طارق کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر جنید ہاشمی نے زمہ داریاں سنبھالتے ہی رکنیت سازی کا کام تیز کر دیا انہوں نے مختلف مقامات پر رکنیت سازی کے کیمپ لگا کر سینکڑوں افراد کو تحریک میں شامل کیا تحریک ایک بڑی قوت بن کر ابھرتی نظر آرہی ہے گزشتہ روز بھی یونین کونسل کٹھاڑ میں تحریک کے زمہ داران جن میں تحریک لبیک پاکستان ضلع میرپور کے ناظم چیئرمین محمد طارق، تحصیل ڈڈیال کے سرپرست اعلیٰ حاجی نجیب ،تحصیل ڈڈیال کے امیر جنید ہاشمی، نائب ناظم اعلیٰ خیام سلطانی، امیر یونین کونسل کٹھاڑ نوید کشمیری،محمد جبار،فیضان، گلنواز،رمیض،بشارت رضوی، سٹی کے امیر شعیب خان،یاسر رضوی، امیر یونین کونسل اوناع زبیر مغل، راجہ عمر اور تحریک دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر یونین کونسل کٹھاڑ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے تحریک کی رکنیت حاصل کر کے تحریک میں شمولیت اختیار کر لی ۔
Dadyal; Large number of people in union council Khattar have left other major political parties and have joined Tehreek e labbaik.
عوام پاکستان کے وسیع تر مفاد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں
عوام پاکستان کے وسیع تر مفاد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں پی ٹی آئی ہی پاکستان کی تقدیر بد سکتی ہے عمران خان ایک ویژن لے کر سیاست میں آئے ہیں انہوں نے کے پی کے میں عملی تور پر تبدیلی لا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ قیادت کے لیے اہل ترین لیڈر ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عمران زاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی قائم ہو گی عمران خان کی 22سالہ محنت رنگ لانے لگی ہے عوام پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر اپنا مستبل بہتر بنائیں ۔