DailyNews

Heavy rainfall causes havoc in Chak Bale Khan region

چک بیلی خان میں بارش کے پانی نے زیرِ تعمیر سڑک کے باعث دکانوں میں گھس کر تباہی مچا دی کئی

چک بیلی خان میں بارش کے پانی نے زیرِ تعمیر سڑک کے باعث دکانوں میں گھس کر تباہی مچا دی کئی دکانوں میں پانی پانچ پانچ فٹ تک بلند سطح تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے دکانوں کے اندر پڑا قیمتی سامان تباہ ہو کر رہ گیا دکانداروں نے موٹریں استعمال کر کے پانی کو باہر نکالا چک بیلی خان کی زیرِ تعمیر سڑک کا اب شہر کے اندر کام ہو رہا ہے دوارنِ کام اور برسات کے موسم کو مدِ نظر رکھے بغیر کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے جس سے لوگوں کے قیمتی کاروبار نہ صرف یہ کہ اب تباہ ہو رہے ہیں بلکہ مستقبل میں بھی انھیں خطرات لاحق ہیں عوامی اور کاروباری حلقوں نے محکمہ شاہرات اور ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی تعمیر کے دوران شہر کے اندر حفاظتی اقدامات کر کے لوگوں کو بھاری مالی نقصان سے بچایا جائے

محکمہ بہبودِ آ بادی ضلع راولپنڈی کی جانب سے خواتین اور بچوں کی صحت کے متعلق میڈیکل کیمپ لگایا گیا

محکمہ بہبودِ آ بادی ضلع راولپنڈی کی جانب سے خواتین اور بچوں کی صحت کے متعلق میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں بہبودِ آبادی ضلع راولپنڈی کی جانب سے ایم ایس یو کیمپ کی انچارج ڈاکٹر عاصمہ نے بتایا کہ ضلعی آفیسر بہبودِ آبادی راولپنڈی محترمہ شیریں سخن کی زیرِ نگرانی ضلع بھر میں ماں بچے کی صحت کے لئے ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں جہاں بچوں اور خواتین کو مفت علاج معالجے کی سہولت دی جاتی ہے اور فری ادویات فراہم کی جاتی ہیں ڈاکٹر عاصمہ نے بتایا کہ محکمہ بہبودِ آبادی ضلع راولپنڈی کے اس اقدام سے ہر ماہ سینکڑوں بچے اور مائیں علاج معالجے کا فائدہ حاصل کرتے ہیں

پوسٹ آفس چک بیلی خان میں عملہ کی کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات

پوسٹ آفس چک بیلی خان میں عملہ کی کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام کی جانب سے پیر عبدالقیوم نے بتایا کہ چک بیلی خان پوسٹ آفس علاقے کے مرکزی شہر میں ہونے کی وجہ سے علاقے کے زیادہ تر لوگ اپنے معاملات کا انحصار اسی پوسٹ آفس پر کرتے ہیں جہاں موجود عملہ کم ہونے کی وجہ سے معاملات کو کنٹرول نہیں کر پاتا جس کی وجہ سے رش پڑ جاتا ہے اور آئے روز لڑائی کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں بدقسمتی سے محکمہ ڈاک کے اعلی ٰ حکام اس برانچ میں عملہ کے اضافہ طرف کوئی توجہ نہیں دیتے پیر عبدالقیوم سمیت لوگوں نے پوسٹ آفس چک بیلی خان میں عملہ کی تعداد بڑھا کر معاملات درست کرنے کی اپیل کی ہے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button