پوٹھوار ڈاٹ کم میلہ سنہ دو ہزار اٹھارہ اس سال برمنگھم کے شہر میں منعقد کیا گیا۔ میلے میں برمنگھم کے علاوہ لندن سے لے کر نیو کاسل اور لیڈز تک سے پوٹھواری اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ برمنگھم کی دیگر کمیونٹیز نے بھی میلے کو بھر پور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اگرچہ صبح کے وقت پارک پر بادل چھائے رہے اور موسم اتنا گرم نہیں تھا مگر دوپہر کے بعد مسلسل چمکتی دھوپ بھی شائقین کو میلے سے دور نہ رکھ سکی۔اور مانچسٹر میں میلہ ہونے کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شائقین امڈ آئے۔
میلے کا انتظام پوٹھوار ڈاٹ کوم اور پنجاب لانسرز کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ اور اس سلسلے میں میلے کی آرگنائزنگ ٹیم داد کی مستحق ہے جنھوں نے ایک پر امن اور منظم میلہ کسی بھی بدمزگی کے بغیر پیش کیا۔ اگرچہ میلے کی امتیازی خصوصیت نیزہ بازی اور کبڈی تھی مگر پھر بھی خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد میلے میں موجود تھی۔ فیمیلیز نے پارک میں درختوں کے نیچے پکنک کا اہتمام کر رکھا تھا۔
پچاس کے قریب گھڑسواروں نے چار مختلف ٹیموں کی حیثیت سے میلے میں ایک بھر پور مقابلہ پیش کیا۔ جن میں ٹین ایجر بچوں سے لے کر ساٹھ کے پیٹے میں نیزہ باز بھی موجود تھے۔ نیزہ بازوں نے اپنی پوری مہارت سے ایک صحت مند مقابلہ پیش کیا انفرادی طور پر ساوتھ افریقہ ٹیم کی ٹینا نے مقابلہ جیتا اور گاڑی کا انعام اپنے نام کر لیا۔ جب کی چوہدری ارشد کی ٹیم ٹیک کیٹگری میں پہلے نمبر پر رہی۔ اس ایونٹ کے مین سپانسرز حاجی چوہدری محمد صدیق، زرین بھٹی اور ناصر وارثی نے وننگ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
کبڈی کے میچ میں بلیک برن کی ٹیم نے میدان مار لیا ان کی قیادت جبر اور ڈیوز بری کے عمران مانی کر رہے تھے۔عمران مانی کو وننگ ٹرافی اور بیسٹ پلئیر بجلی کو مین آف دی میچ کی ٹرافی دی گئی۔
Over 10,000 people attended pothwar.com mela at Ward end park in Birmingham in sizzling hot weather, the mela attracted Pakistani and Kashmiri community along with other communities in Birmingham, Families came out with their children to enjoy fun day with Pothwari cultural games.
The mela organised by Pothwar.com and Punjan lancers with Mohammad Naseer Raja and Ch Arshad was huge and even left Manchester mela behind with mela being peaceful and family day out.
Over 50 tent pegging horses participated in the tent pegging competition, which was won by Tina from South Africa as she was awarded with sports car by sponsors Haji CH M Sadeeq, Zareen Bhatti and Nasir Warsi.
In The Kabbadi match the game was won by Blackburn team led by Imran Mani of Jabber and Dewsbury, A trophy was awarded to Imran Mani and best player Bijli. Please see video above what other media sources were saying about the mela.