DailyNewsGujarKhanHeadline

Pindori Jabber school achieves 83% exam result

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر کا میٹر ک کا رزلٹ 83 فیصد رہا

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر کا میٹر ک کا رزلٹ 83 فیصد رہا ٹوٹل 180 طالبعلموں نے میٹرک کا امتحان دیا جن میں 150 طلباء نے کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ 12 طلبہ نے A228گریڈ حاصل کیا جبکہ ابرہیم خالد نے 978 نمبر لیکر اپنے سکول میں پہلی،عدیل محمود نے 974 نمبر لیکر دوسری جبکہ راجہ محمد علی نے 962 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس شاندار رزلٹ اہلیان علاقہ نے سکول سٹاف سمیت کامیاب طالبعلموں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز ناصر بلوچ،شیخ قیصر قیوم اور نمبردار چوہدری محمد رفاقت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ملک بھر میں پی ٹی آئی کی بھرتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں پی ٹی آئی ٹائیگرز کو کسی بھی صورت ٹرایا دھمکایا نہیں جا سکتا ہے دنیا جانتی ہے جو مجرم ہوتا ہے اس کو جرم کی سزا ضرور ملتی ہے اور آج نواز لیگ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے یہ ان کو ان کے کیے کی سزا مل رہی ہے اب باریاں لگانے والوں کی چھٹی ہو گئی ہے نئے پاکستان بننے میں چند گھنٹے باقی ہیں انشاء اللہ ملک عمران خان کی قیادت میں تاریخی ہدف مکمل کرئے گا اور دنیا بھرمیں ملک پاکستان کا امیج بہترین ہو گا آج ملک پاکستان جس معاشی مشکلات کا شکار ہے اور پاکستانی روپیہ کی قدر ختم ہو رہی ہے اس کی پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی والوں کا ہاتھ ہے ملک کے دیگر حلقوں کے ساتھ ساتھ این اے 58میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تاریخی کامیابی حاصل کرئے گی چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری محمد ساجد جیسے تحصیل بھر میں کوئی لیڈر نہیں ہیں انشاء اللہ تینوں سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفہ کریں گئے ،

اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں نیو اسلام آبادکے طالبعلم ابراہیم خالد بھٹی نے میٹرک میں پہلی پوزیشن لیکر علاقے کا نام روشن کر دیا

اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں نیو اسلام آبادکے طالبعلم ابراہیم خالد بھٹی نے میٹرک میں پہلی پوزیشن لیکر علاقے کا نام روشن کر دیا ابراہیم خالد بھٹی نے میٹرک امتحان میں 1100میں سے 978نمبر لیکر اپنے سکول گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈور ی میں جبر میں پہلی جبکہ تحصیل گوجرخان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اس سے پہلے ابراہیم خالد بھٹی کے بڑئے بھائیوں حمزہ خالد بھٹی اورعبدلسلام بھٹی نے بھی اسی سکول میں میٹرک کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ان طلباء کی نمایاں کارکردگی پر اہلیان علاقہ نے سکول سٹاف سمیت بچوں کے والد اللہ دتہ بھٹی کو دلی مبادکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اس سے بہتر کاکردگی حاصل کر کے اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کر یں گئے جبکہ طلباء نے اس بہتر کارکردگی کا سہرا اپنے والدین کی تربیت اور سکول سٹاف کی محنت اور لگن کے مرہون منت قرارد یا ۔

 

اسلام پورہ جبربازار سے چار مشکوک افراد کو پولیس چوکی قاضیاں نے رات دس بجے کے قریب حراست میں لے لیا

 اسلام پورہ جبربازار سے چار مشکوک افراد کو پولیس چوکی قاضیاں نے رات دس بجے کے قریب حراست میں لے لیا جو دن کو جبر بازار میں نجی پلازے میں رہائش پذیر ہوئے تھے جن کو پلازے کے دیگر کرایہ داروں نے مشکوک جان کر مقامی پولیس چوکی قاضیاں کو اطلاع کر دی جن کو رات گئے پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش انہوں نے پولیس کو بتایا ہم دیر صوابی کے رہائشی ہیں اور ہم جبر میں زیارت گل نامی پٹھان کو جو کہ جبر لکڑی کا کام کرتا ہے اور گولین کا رہائشی ہے اس کو قتل کرنے کے لئے آئے تھے کیونکہ زیارت گل ہمارے خاندان کے افراد کو دیر میں قتل کر کے جبر میں رہائش پذر تھا۔مزید گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ کوئی سیاسی شخصیت یا پارٹی نہ تھی ہم صرف اپنی خاندانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے آئے تھے۔پولیس تھانہ گوجرخان مزید مصروف تفتیش ہے ،

شاہین آباد وارڈ نمبر3 میں مرزا بشیر کی طرف سے منعقدہ جلسہ

تحریک انصاف نے سچ پر مبنی سیاست کو فروغ دیا ،اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،ہمارا مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے جس کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،قوم کا لوٹا پیسہ وطن واپس لایا جائے گا تاکہ اس کو ملک کی ترقی پر خرچ کیا جاسکے جبکہ شفاف نظام لانے کے خواہاں ہیں جس کے زیر سایہ نیا پاکستان بنائیں گے اس مقصد کیلئے پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے ملک اور علاقہ کی بہتری کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی ،وفا نبھانے کی قسم کھائی ہے ،25جولائی کو عوام ووٹ کی پرچی سے سیاسی مخالفین کا بوریا بستر گول کردینگے جبکہ پوری قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو میدان سیاست سے آؤٹ ہونا پڑے گاان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے58 چوہدری محمد عظیم اور امیدوار حلقہ پی پی8چوہدری جاوید کوثرنے شاہین آباد وارڈ نمبر3 میں مرزا بشیر کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے راجہ الطاف ،خان شہزادہ خان ،مرزابشیر ،ثاقب بیگ ایڈووکیٹ ،نایاب خاورنے بھی خطاب کیا جلسہ میں کئی ایک اہم شخصیات نے شرکت کی اورتحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیاشہر کی مختلف وارڈز سے نکالی گئی ریلیاں بھی جلسہ میں شریک ہوئیں ورکروں نے پارٹی پرچم لہرائے اور جیوے عمران خان کے نعرے فضا میں گونجتے رہے،ان رہنماؤں نے کہا کہ ملک پاکستان کے ساتھ مفاداتی ٹولہ نے کھلواڑ کیا ،کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے گئے ،قومی خزانہ اس قدر لوٹ کھسوٹ کا شکار ہوا کہ آج ملک اقتصادی بدحالی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں مست سابق حکمرانوں نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا جبکہ ان کی نسلیں امیر ترین بن چکی ہیں جن کے بیرون ممالک میں اثاثے ہیں اور بنک بھرے ہیں جن کا حساب بھی وہ دینے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ان مداریوں کے کرتوتوں سے آگاہ ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ25جولائی کو عوام ان کو شکست فاش دینگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں ملک ترقی یافتہ ہوگا اور ہمارے قائد نے جوبھی کہا وہ کردکھائیں گے ،عملی سیاست تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے

 

پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر فوٹو گرافرنمبردار چوہدری محمد یعقوب طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے

پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر فوٹو گرافرنمبردار چوہدری محمد یعقوب طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مانکیالہ مسلم میں ادا کی گئی نماز جنازہ پیر سید سلطان شاہ ہمدانی آف بھنگالی شریف نے پڑھائی نماز جنازہ میں متحدہ مجلس عمل کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ محمد جواد ، عبدالصبور کیانی، ٹھیکیدار محمدبنارس، مہر حاجی ریاض ، راجہ ساجد یوسف، مرزا منور حسین شاپنگ سنٹر والے، حاجی محمد بشیر المعروف اللہ والے، چوہدری گل صراف، ملک جمیل احمد، حافظ شاہد ، قاسم قریشی، ملک محبوب حسین، چوہدری اویس، غلام رسول بھٹی، حاجی لیاقت حسین، چوہدری خالد ، افتخار بھٹی، عاصم توقیر قریشی، چوہدری عامر خورشید، خان ضمیر، پوٹھوہارپریس کلب کے عہدیداران و ممبران سمیت ہر طبقہ فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

گوجرخان مسلم لیگ ن کی ریلی ،لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت ،زمان ہاؤس میاں نواز شریف کے حق میں نعروں سے گونجتا رہا

گوجرخان مسلم لیگ ن کی ریلی ،لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت ،زمان ہاؤس میاں نواز شریف کے حق میں نعروں سے گونجتا رہا ،موٹر سائیکل گاڑیوں کے ساتھ بڑی ریلی راجہ جاوید اخلاص ،چوہدری محمد ریاض کی قیادت میں دولتالہ کیلئے روانہ ہوئی ،دلمی ،گلیانہ ،سسرال ،چھینہ ،چکری ،میانہ موہڑہ جگہ جگہ استقبال ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دولتالہ میں جلسہ کیلئے زمان ہاؤس گوجرخان سے ایک ریلی زیر قیادت راجہ جاوید اخلاص ،چوہدری محمد ریاض روانہ ہوئی اس موقع پر یونین کونسل کے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلر ،،مسلم لیگ کے عہدیداران ،یوتھ ونگ ،ایم ایس ایف کے کارکنوں سمیت مسلم لیگی امیدواروں کے حامیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ریلی کا دلمی سے لیکر دولتالہ تک جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا گیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں میاں نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی روانگی سے قبل زمان ہاؤس میں راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے جس پر کارکنوں نے شیر ایک بار پھر کے نعرے لگائے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ اس سے قبل بھی مخالفین کو عبرتناک شکست دی اور ایک مرتبہ پھر انجام تک پہنچائیں گے چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے باشعور عوام 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور اپنا فیصلہ میاں نواز شریف کے حق میں دیں تاکہ ملک ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ،عوام کے مسائل اور مشکلات کا خاتمہ ہو 

 

Show More

Related Articles

Back to top button