DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Large cracks appear on Jabbar road

جبر روڈ ، بلال مسجد ڈھو ک چھنی کی اترائی پر بارشی پانی سے گہرا گڑھا بن گیا

جبر روڈ ، بلال مسجد ڈھو ک چھنی کی اترائی پر بارشی پانی سے گہرا گڑھا بن گیا ہے ۔جبر روڈ داخلی گولین ،سوہاوہ نزد چھنی پر سڑک ٹوٹ کر ایک جانب بیٹھ گئی ہے اوراس کا حفاظتی پشتہ بھی ٹوٹ گیا ہے جو کہ کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے اس روڈ پر دونوں جانب سے روزانہ کئی موٹر سائیکل ، گاڑیاں، سوزوکی گاڑیاں، اور ٹرک ،لوڈر گاڑیاں بھی گزرتی ہیں لیکن اس جگہ پر سے سڑک کے ٹوٹنے سے سفر کرنے والوں کے لئے انتہائی خطرہ ہے ابھی ساون کی بارشیں بھی جاری ہیں اور اگر اس جگہ سے سڑک کو بروقت ٹھیک نہ کیا گیا تو زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے ۔اہلیان علاقہ نے محکمہ سے بروقت اسے مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button