AJK; Disappointing exam results despite Millions rps spent
اربوں روپے بجٹ کے باوجودسرکاری تعلیمی اداروں کے نتائج مایوس کن
مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب نے کہاکہ اربوں روپے بجٹ کے باوجودسرکاری تعلیمی اداروں کے نتائج مایوس کن ہیں ۔پہلی بیس پوزیشنیں حاصل کرنے والے 64طلبہ طالبات میں سرکاری تعلیمی اداروں کاایک بچہ بھی شامل نہ ہونالمحہ فکریہ ہے ۔تعلیمی بورڈ میرپورکے نتائج سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کابھا نڈاپھوٹ گیا۔ آزادکشمیرکے بجٹ میں محکمہ تعلیم کے لیے سالانہ اربوں روپے مختص کیے جاتے ہیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کوبھاری تنخواہوں کے ساتھ مراعات بھی دی جاتی ہیں جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کوقلیل تنخواہ اورسہولیات کی کمی ہے مگرپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نتائج شاندارہیں ۔سرکاری تعلیمی اداروں کے مایوس کن نتائج کاآزادحکومت کوسنجیدگی سے نوٹس لیناچاہیے۔سرکاری افسران وملازمین بالخصوص سرکاری اساتذہ کرام کوسرکاری تعلیمی اداروں پراعتمادنہیں ۔سرکاری اساتذہ کرام کے اپنے بچے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھیجتے ہیں ۔بچوں کوسرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرانے کادرس دینے والوں کے اپنے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں ۔دوہرامعیارترک کرکے تمام سرکاری افسران وملازمین کوپابندکیاجائے کہ وہ اپنے بچے سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں ۔محکمہ تعلیم کاجواستاداپنے بچوں کوسرکاری سکول میں داخل نہیں کراسکتااسے سرکاری ملازمت بھی چھوڑ دینی چاہیے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ حاجی اورنگزیب نے کہاکہ ریڈفاؤنڈیشن آزادحکومت کے لیے مثال ہے۔آزادحکومت اورمحکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام زبانی کلامی باتوں کے بجائے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں
گورنمنٹ بوائزہائی سکول چکسوار ی کے میٹرک کے شاندارنتائج
گورنمنٹ بوائزہائی سکول چکسوار ی کے میٹرک کے شاندارنتائج تعلیمی بورڈ میرپورکے ز یراہتمام منعقدہ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کے مطابق امسال گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری کے 37طلبہ نے میٹر ک کاامتحان دیا34طلبہ نے کامیابی حاصل کی ادارے کامجموعی نتیجہ 92 فی صدرہا رٹس گروپ کے 28طلبہ نے امتحان دیا25طلبہ کامیاب ہوئے آرٹس گروپ کامجموعہ نتیجہ89فی صدرہاجبکہ سائنس گروپ کے 9طلبہ نے امتحان دیااورتمام طلبہ کامیاب قرارپائے اورسائنس گروپ کامجموعہ نتیجہ 100فی صدرہا ہے مرکزی انجمن تا جراں چکسواری کے صدرچودھری منیرحسین سیٹھی سیکرٹری جنرل حاجی چودھری اورنگ زیب راجہ عبدالعزیز چےئرمین زکوۃ وعشرکمیٹی حلقہ نمبردوچکسواری اورآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے شاندارنتائج پرادارے کے صدر معلم چودھری محمدبشیرپرواز اساتذ ہ اور طلبہ کوشاندارنتائج پردلی مبارک بادپیش کی ہے
تحصیل پریس کلب ڈڈیال کی طرف سے گرین ڈڈیال واک کا اہتمام
پودے انسانوں اور جانوروں کی غذا اور صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ زمین سرسبز و شاداب اور ماحول صاف بنانے میں مدد ?فراہم کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے جنگلات کو تباہ کر دیا ?گیا۔ ہزاروں درختوں کو کاٹ کر باقی کو آگ لگا دی گی۔ تحصیل صدر پریس کلب عبدالشاہد چوہدری نے کہا موسم بہار کی آمد شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاجائے۔ انہوں نے کہا ہر شخص ایک یا ایک سے زائد پودے لگانے کی کوشش کریں۔ اِس مہم ?کے دنیاوی اور اخروی فوائد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ شجر کاری زمین کی خوب صورتی اور اقتصادی فوائد کے لئے ضروری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نعیم اختر نے کہا شجرکاری مہم میں بڑھ ?چڑھ کر حصہ لیا جائے۔ ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیجائیں۔شجرکاری مہم کئی دنوں تک جاری رہے گی انہوں بتایا کہ۔ماحول اور آب و ہوا کے محققین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نظام خراب اور ہوا آلودہ ہے۔ بیشتر ممالک میں ماحولیاتی نظام کی خرابی کی بڑی وجہ فیکٹریوں اور کمپنیوں کی آلودہ گیسیں ہیں۔ اور جنگلات کی کٹائی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کا شمار بیماری کی بنیادی وجوہات میں ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اکثر لوگ ماحول کی آلودگی کی ?وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ شجرکاری ماحول کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لیے شجرکاری مہم کو جاری رکھنا چاہیے، تاکہ ہم اپنے ماحول کی حفاظت میں کامیاب ہو سکیں۔ شجرکاری شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ معاشی فوائد کا ذریعہ بھی ہے۔ ?۔ شجرکاری ہوا کی آلودگی کے خاتمے، زمین کی خوب صورتی اور اقتصادی فوائد ?کے علاوہ باعث اجر و ثواب بھی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’کوئی شخص ایک درخت یا ایک پودا لگائے تو اس کی چھاؤ میں کوئی انسان بیٹھ جائے یا جانور اور پرندہ غذا حاصل کرے تو لگانے والے کے لیے یہ صدقہ ہے۔‘‘شجر کاری باعثِ ثواب، اقتصادی فائدہ اور بہتر صحت کا سبب ہے۔ اس لیے شجرکاری کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل پریس کلب ڈڈیال کی طرف سے گرین ڈڈیال واک کا اہتمام کیا گیا۔اڑہ جٹاں سے واک کا آغاز ہوا روایتی راستوں سے گزرتے ہوتے مقبول بٹ شہید چوک میں اختتام ہوا. مقررین،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نعیم اختر،صدر تحصیل پریس کلب ڈڈیال عبدالشاہد چوہدری، پرنسپل علامہ اقبال کالج اور،سہیل برکت نے خطاب کیا۔