DailyNews

تحصیل کلر سیداں کی چھ شرقی یو نین کو نسل کی سیاسی صو رتحال رپورٹ، انوار الحق راجہ، نمائندہ سکوٹ

تحصیل کلر سیداں کی چھ شرقی یو نین کو نسلزچوآ خالصہ ، سموٹ ، کنوہا، دوبیرن کلاں، منیاندہ، نلہ مسلماناں حالیہ حلقہ بندیوں میں شاہد خا قان عباسی کے حلقہ انتخاب سے نکل کر گوجر خان کے حلقہ این اے58 کا حصہ بن گئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں یہ حلقہ اب پی پی ٹو کے بجائے پی پی سات کا حصہ ہے اس صوبائی حلقہ میں پوری تحصیل کہوٹہ اور ان چھ یو نین کونسلوں کے علاوہ میو نسپل کمیٹی کلر سیداں کے علاقوں کو شامل کر کے آبادی پوری کرنے کا بندوبست کر تے ہو ئے پوری تحصیل کلر سیداں کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا۔جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کے حلقہ میں میونسپل کمیٹی کلر سیداں کو شامل کر شرقی کلر سیداں کی چھ یو نین کونسلز چوآ خالصہ، سموٹ، کنوہا، دوبیرن کلاں، نلہ مسلماناں اور منیاندہ گزشتہ الیکشن میں شاہد خا قان عباسی کے حلقہ انتخاب میں شامل تھیں، حالیہ حلقہ بندیوں کے بعدان علاقوں کو گوجر خان کے حلقہ این اے58 کا حصہ بنا دیا گیا ہے جبکہ اس کو بگاشیخاں اور تخت پڑی تک کے علاقوں کوان میں شامل کر دیا گیا۔اگر شرقی کلر سیداں کے علاقے شاہد خا قان عباسی کے حلقے میں شامل رہتے تو ان کو کڑے احتساب کا سامنا کر نا پڑ تا کیونکہ اپنے وزارت اعظمیٰ کے دور میں مو صوف نے اپنے حلقے کے عوام کو بھلا دیا اور کو ئی ایک خاطر خواہ کام نہیں کرا سکے اور اہل علاقہ شاہد خا قان عباسی کے محاسبے کے لیے تیار بیٹھے تھے یہ ان کی خوش نصیبی ہے کہ ان کا حلقہ ہی تبدیل ہو گیا نئے حلقے کی وجہ سے ان کو ریلیف مل گیا ہے جہاں پر ان کو مسلم لیگ(ن) کا تازہ ووٹ بینک میسر آ گیا ہے جن کو شاہد خا قان عباسی سے ذاتی طور پر کو ئی شکوہ نہیں ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 میں مسلم لیگ(ن) کے راجہ جاوید اخلاص، پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری محمد عظیم کے درمیان سخت مقابلہ ہے قانون گو چوآ خالصہ میں پہلی اور دوسری پوزیشن کے لیے چوہدری محمد عظیم اور راجہ جاوید اخلاض کے مقابلہ ہے لیکن راجہ پرویز اشرف اپنی ذاتی شخصیت کی وجہ سے دن بدن پو زیشن بہتر بنا رہے ہیں رواں ہفتہ میں انھوں نے دوبیرن کلاں، نلہ مسلماناں اور سکوٹ کے مقام پر کامیاب جلسے کیے ہیں۔ یوسی چوآ خالصہ میں راجہ پرویز اشرف کو برتری حاصل ہے جبکہ یو سی دوبیرن کلاں میں راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری عظیم کے درمیان مقابلہ ہے۔ یو سی نلہ مسلماناں میں راجہ جاوید اخلاص، پرویز اشرف اور چوہدری عظیم کے درمیان گھمسان کا رن پرنے کا امکان ہے۔ یو سی کنوہا میں دوبڑے دھڑے نمبردار اسد عزیز اور چیرمین پرویز قادری راجہ جاوید اخلاص کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہاں پربھی اصل مقابلہ چوہدری عظیم اور راجہ جاوید اخلاص کے درمیان ہے۔ یو سی سموٹ اور منیاندہ میں تینوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے لیکن راجہ جاوید اخلاص تھوڑے مارجن سے جیت سکتے ہیں۔ صوبائی حلقہ پی پی سات میں ان تمام یو نین کو نسلوں میں راجہ صغیر احمداور راجہ محمد علی کے درمیان سخت مقابلہ ہے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے تحریک لبیک پاکستان کے حافظ منصور اور پاکستان تحریک انصاف مرتضیٰ ستی نبرد آزما ہوں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button